உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Brahmos Missile:فلپائن کو برہموس میزائل برآمد کرے گا ہندوستان، 374 ملین ڈالر میں ہوئی یہ ڈیل

    برہموس میزائل۔ (فائل فوٹو)

    برہموس میزائل۔ (فائل فوٹو)

    ۔ ہانگ کانگ سے شائع ہونے والی ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے ماہرین کے حوالے سے کہا ہے کہ فلپائن کی جانب سے دنیا کے تیز ترین سپرسونک میزائل خریدنے کے فیصلے سے اس کی فوج کی طاقت میں بہت اضافہ ہوگا۔

    • Share this:
      نئی دہلی:ہندوستان کو برہموس (Brahmos) میزائلوں کے لئے اپنا پہلا ایکسپورٹ آرڈر جمعہ کو ملا، جب فلپائن کے وزارت دفاع نے برہموس ایئرواسپیس پرائیوٹ لمیٹیڈ (BAPL) کےس اتھ میزائلوں کی نامعلوم تعداد کی فراہمی کے لئے 374 ملین ڈالر کی ڈیل پر دستخط کیے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلپائن امریکہ کا اتحادی ہے، لیکن چین کے خلاف فوجی تیاری کے لئے اس نے ہندوستان-روس کی جانب سے مشترکہ طور پر بنائی گئی برہموس میزائل (Brahmos Missiles)پر بھروسہ ظاہر کیا ہے۔

      BAPL، ایک ہند-روسی مشترکہ منصوبہ، سپرسونک کروز میزائل برہموس تیار کرتا ہے جسے آبدوزوں، بحری جہازوں، ہوائی جہاز یا زمینی پلیٹ فارم سے لانچ کیا جا سکتا ہے۔ فوجی عہدیداروں نے کہا کہ ہندوستان پہلے ہی لداخ اور اروناچل پردیش میں چین کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ کئی اسٹریٹجک مقامات پر براہموس میزائل اور دیگر اہم اثاثوں کی ایک بڑی تعداد کو تعینات کر چکا ہے۔ وزارت دفاع نے کہا کہ BAPL نے فلپائن کو ساحل پر مبنی اینٹی شپ میزائل سسٹم کی فراہمی کے لیے 28 جنوری 2022 کو جمہوریہ فلپائن کے محکمہ قومی دفاع کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

      بی اے پی ایل ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی مشترکہ کمپنی ہے۔ یہ معاہدہ حکومت ہند کی ذمہ دارانہ دفاعی برآمدات کے فروغ کی پالیسی میں ایک اہم قدم ہے۔ برہموس ایکسپورٹ آرڈر اس علاقے میں ملک کے لیے سب سے بڑا ہوگا اور اس سے ہندوستان کو ہتھیار برآمد کرنے والے ممالک میں آگے بڑھنے کا امکان ہے کیونکہ دوسرے دوست ممالک سے بھی میزائل کے مزید آرڈر ملنا متوقع ہیں۔ یہ کچھ دوسرے ممالک کے ساتھ بھی بات چیت کے ایڈوانس مرحلے میں ہے۔ اضافی رینج اور اس میں دیگر جدید ٹیکنالوجیز کی شمولیت کی وجہ سے یہ میزائل بھی زیادہ باصلاحیت ہو رہا ہے۔

      فلپائن کی فوج مزید مضبوط ہو گی
      ماہرین کا خیال ہے کہ اس خریداری سے فلپائن کے ساتھ ہندوستان کے اسٹریٹجک تعلقات میں مزید اضافہ ہونے کی بھی امید ہے۔ ہانگ کانگ سے شائع ہونے والی ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے ماہرین کے حوالے سے کہا ہے کہ فلپائن کی جانب سے دنیا کے تیز ترین سپرسونک میزائل خریدنے کے فیصلے سے اس کی فوج کی طاقت میں بہت اضافہ ہوگا۔ اس میزائل کے ذریعے فلپائن اپنے ساحلی علاقوں کا دفاع کر سکے گا۔ اہم بات یہ ہے کہ فلپائن کے ساتھ بحیرہ جنوبی چین میں چین کے حقوق کو لے کر تنازعہ کافی عرصے سے جاری ہے۔ یہ کروز میزائل آواز کی رفتار سے تقریباً تین گنا زیادہ رفتار سے پرواز کرتا ہے۔ یہ ویرینٹ تقریباً 290 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتا ہے۔ گزشتہ دنوں فلپائن نے اپنی مسلح افواج کو جدید بنانے کے لیے کئی دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

       
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: