سال 2023 کی سالانہ امرناتھ یاترا پر جانے والے عقیدت مند کے لیے اچھی خبر ہے۔ اس سال بھی مقدس امرناتھ غار میں بابا برفانی ماں پاروتی اور گنیش کے ساتھ قدرتی طور سے ظاہر ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر قدرتی طور پر بننے والے برفانی شیولنگ کی کچھ تصویریں وائرل ہوئی ہیں۔ کچھ عقیدت مندوں کاکہنا ہے کہ وہ امرناتھ یاترا سے سابق ہی درشن کر کے لوٹے ہیں۔
امرناتھ یاترا کو باقاعدہ طور پر شروع ہونے میں تقریباً 2 ماہ باقی ہیں، لیکن کچھ عقیدت مند پہلے ہی مقدس غار تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور غار کے قریب اس تصویر کو کیمرے میں قید کر لیا ہے۔ حالانکہ اس میں سے کسی کی بھی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ چند روز قبل ہی عقیدت مندوں کا ایک گروپ مقدس غار سے واپس آیا تھا۔ یہی نہیں، ان کی طرف سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مقدس غار میں تقریباً 10-15 فٹ اونچا شیولنگ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
برف کاٹ کر ٹریک کو یاتریوں کے گزرنے کے قابل بنانے کے لیے دونوں راستوں پر بالٹل اور چندن واڑی سے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ لیکن پوری سڑک پر شدید برف باری کی وجہ سے اس کام میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ تصاویر بالٹال اور مقدس غار کی ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، لیکن ہم اس تصویر یا ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتے۔ بتادیں کہ اس سال امرناتھ یاترا، جو کہ 62 دنوں تک چلتی ہے، یکم جولائی سے شروع ہو رہی ہے اور رکشا بندھن کے دن 31 اگست کو ختم ہوگی۔ اس یاترا کے لیے رجسٹریشن کا عمل بھی 17 اپریل سے شروع ہو گیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔