ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بٹلہ ہاؤس مبینہ فرضی انکاؤنٹر میں شہید ہوئے انسپکٹر موہن چند شرما کو بہادری ایوارڈ

حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ایوارڈ کی فہرست میں 19 ستمبر 2008 کو بٹلہ ہاؤس مبینہ فرضی انکاؤنٹر میں شہید ہوئے انسپکٹر موہن چندشرما کا بھی نام شامل کیا گیا ہے۔ ان کو بہادری ایوارڈ شہادت کے 12 سال بعد دیا جا رہا ہے۔

  • Share this:
بٹلہ ہاؤس مبینہ فرضی انکاؤنٹر میں شہید ہوئے انسپکٹر موہن چند شرما کو بہادری ایوارڈ
بٹلہ ہاؤس مبینہ فرضی انکاؤنٹر میں شہید ہوئے انسپکٹر موہن چند شرما کو بہادری ایوارڈ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: مرکزی حکومت کے ذریعہ یوم آزادی کے موقع پر بہادری ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کل 215 بہادری ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ایوارڈ کی فہرست میں 19 ستمبر 2008 کو بٹلہ ہاؤس مبینہ فرضی انکاؤنٹر میں شہید ہوئے انسپکٹر موہن چند شرما کا بھی نام شامل کیا گیا ہے، ان کو بہادری ایوارڈ شہادت کے 12 سال بعد دیا جا رہا ہے۔


19 ستمبر 2008 کو دہلی پولیس نے راجدھانی کے جامعہ نگر علاقے کے بٹلہ ہاؤس کے ایل 18 بلڈنگ میں ریڈ کی تھی اور مڈبھیڑ میں دو لوگوں کو مار گرایا تھا۔ انکاؤنٹر پر فرضی ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔ مڈبھیڑ کے دوران انسپکٹر موہن چند شرما کو گولی لگی تھی اور بعد میں ہولی فیملی اسپتال میں ان کی موت ہوگئی تھی۔ اس وقت کی یو پی اے سرکار نے انکاؤنٹرکی جانچ کرانے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا تھا اس قسم کی کارروائی سے دہلی پولیس کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ تاہم انسپکٹر موہن چند شرما کی موت کو لےکر سوال اٹھتے رہے۔


حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ایوارڈ فہرست میں 19 ستمبر 2008 کو بٹلہ ہاؤس مبینہ فرضی انکاؤنٹر میں شہید ہوئے انسپکٹر موہن چند شرما کا بھی نام شامل کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ایوارڈ فہرست میں 19 ستمبر 2008 کو بٹلہ ہاؤس مبینہ فرضی انکاؤنٹر میں شہید ہوئے انسپکٹر موہن چند شرما کا بھی نام شامل کیا گیا ہے۔


جموں وکشمیر پولیس کے حصے میں سب سے زیادہ میڈل

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی گئی بہادری ایوارڈ کی فہرست میں سب سے زیادہ میڈل جموں وکشمیر پولیس کے حصے میں آئے ہیں۔ کل 81 میڈل جموں وکشمیر پولیس کو دیئے جائیں گے۔ جبکہ اترپردیش پولیس کے حصہ میں میں 23 میڈل آئے ہیں جبکہ راجدھانی کی دہلی پولیس کے حصے میں 16 میڈل آئے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 14, 2020 06:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading