شرد پوار کا این سی پی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ کا اعلان، کہا: کہیں تو رکنا ہوگا
شرد پوار نے اپنی کتاب کی رلیز کے دوران اعلان کیا، 'میں نے این سی پی کے صدر کے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔' انھوں نے کہا، 'میں این سی پی کے قومی صدر کے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں۔'
ممبئی۔ این سی پی سپریمو شرد پوار نے پیر کو ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ شرد پوار نے اپنی کتاب کی رلیز کے دوران اعلان کیا، 'میں نے این سی پی کے صدر کے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔' انھوں نے کہا، 'میں این سی پی کے قومی صدر کے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں۔' شرد پوار نے کانگریس سے ناطہ توڑ کر سال 1999 میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی بنیاد رکھی اور تب سے وہ صدر کے عہدے پر فائز تھے۔
#WATCH | "I am resigning from the post of the national president of NCP," says NCP chief Sharad Pawar pic.twitter.com/tTiO8aCAcK
ذرائع کے مطابق پارٹی کی باگ ڈور کون سنبھالے گا اور کس کو آگے لے کر جائے گا اس کا فیصلہ کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں پرفل پٹیل، سنیل تٹکرے، اجیت پوار، جینت پاٹل اور پارٹی کے کچھ دیگر سینئر لیڈروں کو شامل کیا گیا ہے۔
شرد پوار نے کانگریس سے ناطہ توڑ کر سال 1999 میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی بنیاد رکھی اور تب سے وہ صدر کے عہدے پر فائز تھے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔