உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر: ایل جے پی میں بغاوت، ریاستی جنرل سکریٹری کیشو سنگھ نے چراغ پاسوان کے خلاف کھولا محاذ

    بڑی خبر: ایل جے پی میں بغاوت، ریاستی جنرل سکریٹری کیشو سنگھ نے چراغ پاسوان کے خلاف کھولا محاذ

    بڑی خبر: ایل جے پی میں بغاوت، ریاستی جنرل سکریٹری کیشو سنگھ نے چراغ پاسوان کے خلاف کھولا محاذ

    ایل جے پی (LJP) کے ریاستی جنرل سکریٹری کیشو سنگھ (Keshav Singh) نے فیس بک پر پوسٹ ڈال کر نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے، جس میں 30 ضلع صدور، قومی اور ریاستی ایگزیکٹیو کے اراکین کو لے کر نئی پارٹی بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      پٹنہ: بہار کی سیاست سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ لوک جن شکتی پارٹی (LJP) میں بغاوت کے بگل پھونکے گئے ہیں۔ پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری کیشو سنگھ (Keshav Singh) نے صدر چراغ پاسوان (Chirag Paswan) کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ ساتھ ہی جنوری کے تیسرے ہفتے میں پارٹی میں بڑی پھوٹ کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ ایل جے پی سے الگ ہوکر ایل جے پی رام ولاس پاسوان گروپ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

      کیشو سنگھ نے فیس بک پر پوسٹ ڈال کر نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے، جس میں 30 ضلع صدور، قومی اور ریاستی ایگزیکٹیو کے اراکین کو لے کر نئی پارٹی بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ کھولیں گے تو کئی چہرے بیئر جیل میں نظر آئیں گے۔

      چراغ پاسوان نے بدھ کو پٹنہ میں ایل جے پی دفتر میں پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میں مین ونگ کے ساتھ ساتھ سبھی شعبوں کو بھی تحلیل کر دیا گیا۔
      چراغ پاسوان نے بدھ کو پٹنہ میں ایل جے پی دفتر میں پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میں مین ونگ کے ساتھ ساتھ سبھی شعبوں کو بھی تحلیل کر دیا گیا۔


      سبھی کمیٹیوں کو کردیا تھا تحلیل

      واضح رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات میں ملی شکست کے بعد ایل جے پی سربراہ چراغ پاسوان نے بہار ریاست کی سبھی ضلع یونٹ کو تحلیل کردیا ہے۔ چراغ پاسوان نے بدھ کو پٹنہ میں ایل جے پی دفتر میں پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میں مین ونگ کے ساتھ ساتھ سبھی شعبوں کو بھی تحلیل کردیا گیا۔ میٹنگ میں کہا گیا کہ دو ماہ کے اندر سبھی نئی کمیٹی کی تشکیل کی جائے گی۔ چراغ پاسوان نے اسمبلی انتخابات میں ایل جے پی کی شکست کو لے کر جائزہ میٹنگ کی۔ انہوں نے لیڈروں سے الیکشن میں ملی شکست کا فیڈ بیک لیا۔ اس دوران چراغ پاسوان نے واضح کیا کہ سبھی کارکنان کو آئندہ اسمبلی انتخابات کی ابھی سے تیاری کرنی ہے۔ چراغ پاسوان نے اپنی سابقہ کمیٹی میں نوجوانوں اور تجربہ کار لیڈروں کا صحیح اتحاد رکھا تھا۔ جبکہ نئی کمیٹی میں کیا رہنے والا ہے، یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: