نئی دہلی. منی پور میں آسام رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر اور ان کے اہل خانہ پر انتہا پسندوں نے نشانہ لگا کر حملہ کیا۔ حملہ ہفتہ کی صبح دس بجے شیکھن۔بیہانگ تھانے کے علاقے میں ہوا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 46 آسام رائفل کے کمانڈنگ آفیسر اپنے اہل خانہ اور کیو آر ٹی کے ساتھ جا رہے تھے کہ عسکریت پسندوں نے ان کے قافلے پر حملہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کیو آر ٹی QRT میں تعینات کمانڈنگ آفیسر کی اہلیہ اور ایک بچے اور 7 فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی بھی خبر ہے۔ تاہم فی الحال اس حوالے سے فوج کی جانب سے کوئی آفیشیل بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
منی پور کے وزیر اعلیٰ نونگتھمبم بیرن سنگھ نے اس حملے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ حرکت کو بخشا نہیں جائے گا۔ وہ مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک غیر انسانی اور دہشت گردانہ کارروائی ہے۔
یہ خبر ابھی آئی ہے اور آپ اسے سب سے پہلے News18 پر پڑھ رہے ہیں۔ جیسے ہی ہمیں معلومات مل رہی ہے ہم اسے اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ بہتر تجربے کے لیے، آپ اس خبر کو ریفریش کرتے رہیں، تاکہ آپ کو تمام اپ ڈیٹس فوری طور پر مل سکیں۔ آپ ہمارے ساتھ بنے رہیں اور پائیں ہر صحیح خبر۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔