உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی کے اولڈ سیما پوری میں ایک مکان میں آتشزدگی، دم گھٹنے سے 4 افراد کی موت

    بریکنگ نیوز: دہلی کے اولڈ سیما پوری میں ایک گھر میں آتشزدگی، 4 افراد ہلاک

    بریکنگ نیوز: دہلی کے اولڈ سیما پوری میں ایک گھر میں آتشزدگی، 4 افراد ہلاک

    Delhi Fire: دہلی کے اولڈ سیما پوری علاقے کے ایک گھر میں خطرناک آگ لگ گئی۔ اس دردناک حادثے میں 4 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی کے اولڈ سیما پوری (Old Seemapuri) علاقے کے ایک گھر میں آگ لگ گئی۔ اس خطرناک آتشزدگی میں چار افراد کی موت (Four People Died) ہوگئی ہے۔ ابھی آگ لگنے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اطلاع کے مطابق، راحت اور بچاو کا کام جاری ہے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ اس پورے حادثہ سے علاقے میں خوف وہراس کا ماحول ہے۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ اولڈ سیما پوری علاقے میں علی الصبح علاقے میں تین منزلہ عمارت کے اوپری فلور پر آگ لگ گئی۔

      پولیس نے بتایا کہ انہیں آج علی الصبح 4 بجکر 3 منٹ پر اولڈ سیما پوری میں ایک گھر میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم اور دہلی فائر سروس اور ملازم موقع پر پہنچے۔ سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ موقع کا جائزہ ڈی ایف ایس، کرائم ٹیم، ایف ایس ایل ٹیم اور سینئر افسران نے کیا۔ گھر کی تیسری منزل پر واقع ایک کمرے میں کل 4 افراد مردہ پائے گئے۔

      مہلوکین میں ایک رکن ہوری لال نام کا شخص بھی شامل ہے۔ مہلوک ہوری لال شاستری بھون میں چپراسی کے عہدے پر کام کرتا تھا۔ وہ اگلے سال مارچ 2022 میں ریٹائر ہونے والا تھا۔ مہلوکین کی فہرست میں ہوری لال کی اہلیہ رینا بھی شامل ہے، جو ایم سی ڈی میں کام کرتی تھی۔

      وہیں معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ کر تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ اور اس مسئلے پر کسی مشتبہ سرگرمیوں کے پیش نظر کرائم برانچ کی فورنسک ٹیم بھی تفتیش میں مصروف ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق، وویک وہار علاقے کے اے سی پی اور ڈی سی پی بھی موقع کا معائنہ کرچکے ہیں۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: