ایمس میں اب تک سب سے خطرناک آتشزدگی، 5 گھنٹے میں پایا گیا قابو

دہلی واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) کے ایمرجنسی وارڈ میں آگ لگ گئی ہے۔ ایمرجنسی وارڈ کی پہلی اوردوسری منزل پرآگ لگی ہے۔ فائربریگیڈ کےملازمین موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

Aug 17, 2019 06:23 PM IST | Updated on: Aug 18, 2019 12:11 AM IST
ایمس میں اب تک سب سے خطرناک آتشزدگی، 5 گھنٹے میں پایا گیا قابو

ایمس کے ایمرجنسی وارڈ میں آگ لگ گئی۔

دہلی واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) کے ٹیچنگ بلاک میں شام 5 بجے خطرناک آگ لگ گئی۔  بتایا جارہا ہے کہ یہ آگ ٹیچنگ بلاک کی پہلی اوردوسری منزل پرلگی تھی۔ فائربریگیڈ کی 39 گاڑیوں نے سخت مشقت کے بعد تقریباً 5 گھنٹے کے بعد آگ پرقابو پا لیا۔ آگ لگنے کے بعد ٹیچنگ بلاک کو بند کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹرفائرنے بتایا کہ اے سی کمپریسر میں بلاسٹ کے بعد یہ آگ پھیلی۔

ٹیچنگ بلاک میں بجلی کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔ اس آگ کے بعد ایمرجنسی وارڈ میں دھواں بھرگیا، جس کے بعد یہاں کے مریضوں کو دوسرے وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔ موقع پر گراونڈ فلورپرموجود لوگوں کو دھوئیں سے بچانے کے لئے ہٹا دیا گیا۔ ایمرجنسی وارڈ میں بجلی سپلائی روک دی گئ۔ مرکزی وزیرصحت ڈاکٹرہرش وردھن اس پورے معاملے پرقریب سے نظربنائے ہوئے ہیں۔ ایمس کی طرف سے کنٹرول روم کا ایک نمبربھی جاری کیا گیا ہے۔ اس نمبر 26593308-011 پرکال کرکے اے بی ونگ میں داخل مریضوں سے متعلق تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Loading...

 

دہلی کے ایمس میں آتشزدگی کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کیا 'میں ہرکسی سے امن وامان بنائے رکھنے اورفائربریگیڈ کے ملازمین کوان کا کام کرنے دینے کی اپیل کرتا ہوں'۔

kejriwal-4

آگ لگنے کے بعد ایمرجنسی وارڈ کو بند کردیا گیا ہے۔ ایمرجنسی وارڈ کے مریضوں کو دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ موقع پرگراونڈ فلورپرموجود دیگرلوگوں کو دھوئیں سے بچانے کے لئے ہٹا لیا گیا ہے۔ ایمرجنسی وارڈ میں بجلی سپلائی بھی روک دی گئی ہے۔

ایمس میں آگ لگنےکےحادثہ کا ٹوئٹ ایمس میں آگ لگنےکےحادثہ کا ٹوئٹ

تقریباً شا،م 5 بجے لگی آگ

ایمس کے جس پی سی بلاک میں آگ لگی ہے، وہ مریضوں کے رہنے والا حلقہ نہیں ہے۔ اس حلقے میں ڈاکٹروں کے بہت سےکمرے اورریسرچ لیب واقع ہے۔ مریضوں کواس وارڈ سے باہرمنتقل کردیا گیا ہے۔ فائربریگیڈ کے ایک افسرنے بتایا کہ انہیں لینڈ لائن نمبرپر تقریباً شام 5 بجے فون آیا کہ ایمس میں آگ لگ گئی ہے۔ فوراً ہی فائربریگیڈ کی 22 گاڑیوں کو موقع پر روانہ کردیا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی ہے۔ آگ لگنے کے سبب ایمرجنسی وارڈ دھوئیں سے بھرگیا۔ اسی سال مارچ میں بھی ایمس کے گراونڈ فلورپرآپریشن تھیئٹر کے نزدیک واقع ٹراما سینٹرمیں آگ لگ گئی تھی۔ اس سے متعلق تفصیلات کا انتظارہے۔

Loading...