اپنا ضلع منتخب کریں۔

     محمد زبیر پر دہلی پولیس نے کسا شکنجہ، FIR میں جوڑی 3 نئی دفعات

    آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو ٹوئٹ کے ذریعہ ہندووں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں پیر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ منگل کو دہلی کی ایک عدالت نے محمد زبیر کی پولیس حراست کی مدت چار دنوں کے بڑھا دی تھی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: آلٹ نیوز کے شریک بانی اور تشدد بھڑکانے کا ملزم محمد زبیر پر دہلی پولیس کا شکنجہ کستا جا رہا ہے۔ دہلی پولیس نے محمد زبیر کی عدالتی حراست طلب کی ہے۔ دہلی پولیس نے محمد زبیر کے ذریعہ سازش اور ثبوتوں کو برباد کرنے کا الزام لگایا ہے اور کہا کہ ملزم کو بیرون ممالک سے چندہ ملا تھا۔

      ایف آئی آر میں دہلی پولیس نے تین نئی دفعات–201 (ثبوت برباد کرنے کے لئے فارمیٹ شدہ فون اور ہٹائے گئے ٹوئٹ)، 120(بی) (مجرمانہ سازش کے لئے) اور ایف سی آر اے کے 35 معاملے جوڑے ہیں۔ وہیں اتل شریواستو کو دہلی پولیس کا اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے۔

      واضح رہے کہ دہلی پولیس کی چار رکنی ٹیم آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کے ذریعہ 2018 میں مبینہ طور پر کئے گئے ایک مبینہ قابل اعتراض ٹوئٹ معاملے کی جانچ کے سلسلے میں جمعرات کو بنگلورو واقع ان کی رہائش گاہ پر پہنچی تھی۔ محمد زبیر کے ٹوئٹ کے ذریعہ ہندووں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں پیر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ منگل کو دہلی پولیس کی ایک عدالت نے محمد زبیر کی پولیس حراست کی مدت چار دنوں کے لئے بڑھا دی تھی۔

      پولیس کے مطابق، محمد زبیر نے بتایا کہ ان کا وہ فون غائب ہوگیا ہے، جس کا استعمال مبینہ قابل اعتراض ٹوئٹ کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ اس درمیان، نامعلوم ٹوئٹر ہینڈل، جس سے کی گئی شکایت کی وجہ سے ’آلٹ نیوز‘ کے شریک بانی محمد زبیر کی گرفتاری ہوئی، اب مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر موجود نہیں ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ محمد زبیر کے خلاف 20 جون کو تعزیرات ہند کی دفعہ-153 اور 295 اے کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

      وہیں بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر (آر جے ڈی) کے لیڈر تیجسوی یادو نے گرفتار فیکٹ چیکر اور آلٹ نیوز کے بانی محمد زبیرکی حمایت کی ہے۔ انہوں نے محمد زبیر کے ساتھ اپنا اتحاد ظاہر کرنے کے لئے ہیش ٹیگ ’اسٹینڈ ودھ زبیر‘ کے ساتھ اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا، ‘اے آنکھ والوں عبرت حاصل کرو۔ کوئی ظالم کوئی جابر ہمیشہ نہ رہا ہے اور نہ رہے گا۔ ایک دن اس کو ضرور اعمال کا حساب دینے اپنے رب کے روبرو حاضر ہونا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: