உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی کے منڈکا میٹرو اسٹیشن کے قریب تین منزلہ عمارت میں لگی آگ، 27 افراد ہلاک، وزیر اعظم مودی نے کیا معاوضہ کا اعلان

    دہلی کے منڈکا میں قریب تین منزلہ عمارت میں لگی آگ، 20 افراد ہلاک

    دہلی کے منڈکا میں قریب تین منزلہ عمارت میں لگی آگ، 20 افراد ہلاک

    دہلی کے منڈکا میٹرو اسٹیشن کے پاس آج شام آگ لگنے والی تین منزلہ تجارتی عمارت سے کل 27 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ تیسری منزل کی تلاشی ابھی کرنی باقی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: دہلی کے منڈکا میٹرو اسٹیشن کے پاس آج شام آگ لگنے والی تین منزلہ تجارتی عمارت سے کل 27 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ تیسری منزل کی تلاشی ابھی کرنی باقی ہے۔ دہلی فائر ڈائریکٹر اتل گرگ نے یہ جانکاری دی۔ وہیں دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ دہلی کے منڈکا میٹرو اسٹیشن کے پاس آج شام آگ لگنے والی تین منزلہ کمرشیل بلڈنگ میں کچھ لوگ ابھی بھی پھنسے ہوئے ہیں۔

      وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثہ متاثرین کے لئے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ پی ایم او نے ٹوئٹ کرکے جانکاری دی کہ پی ایم این آر ایف کی طرف سے حادثہ مین ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپئے دیئے جائیں گے۔ جبکہ زخمیوں کے لئے 50 ہزار روپئے کی رقم مختص کی گئی ہے۔



      منڈکا علاقے میں آگ لگنے کی وجہ سے آفیشیل طور پر 27 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ یہ جانکاری افسران نے دی ہے، لیکن عام لوگوں کے مطابق، کافی لوگ ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ موقع پر مقامی پولیس اہلکار اور فائر بریگیڈ کے افسران بھی موجود ہیں۔عمارت سے 60-70 لوگوں کو باہر نکالا۔

      پولیس نے بتایا کہ 60-70 سے لوگوں کو نکالا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب بھی کچھ لوگ اندر پھنسے ہوئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کے افسران کے مطابق، آگ کی اطلاع شام چار بج کر تقریباً 40 منٹ پر ملی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی 24 گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاتون کی لاش برآمد کی گئی ہے، جس کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

      دہلی کے منڈیکا میں ہوئی آتشزدگی میں بڑا جانی ومالی نقصان ہوا ہے۔
      دہلی کے منڈیکا میں ہوئی آتشزدگی میں بڑا جانی ومالی نقصان ہوا ہے۔


      پولیس نے کہا کہ عمارت سے نکالے گئے نو زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا اور بچاو مہم جاری ہے۔ افسران نے کہا کہ آگ منڈکا میٹرو اسٹیشن کے پلر نمبر 544 کے پاس واقع عمارت میں لگی۔ پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور عمارت میں پھنسے لوگوں کو کھڑکی کے شیشے توڑ کر نکالا گیا اور زخمیوں کو ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

      پہلی منزل سے آگ لگنی شروع ہوئی

      باہری دہلی کے پولیس ڈپٹی کمشنر (ڈی سی پی) سمیر شرما نے کہا کہ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ تین منزلہ تجارتی عمارت میں کمپنیوں کے دفاتر ہیں۔ ڈی سی پی کے مطابق، آگ عمارت کی پہلی منزل سے لگنی شروع ہوئی، جہاں سی سی ٹی وی کیمرا اور راوٹر بنانے والی کمپنی کا دفتر ہے۔ پولیس نے کہا کہ کمپنی کا مالک پولیس کی حراست میں ہے۔ حادثہ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی ہے اور صورتحال کو قابو میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے کہا کہ فائر بریگیڈ کے ملازمین موقع پر ہیں اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ فائر بریگیڈ ملازمین موقع پر ہیں اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ زخمیوں کو فوراً اسپتال لے جانے کے لئے ایمبولینس بھی موقع پر موجود ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: