ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

بریکنگ نیوز: ممبئی میں سلنڈر دھماکہ میں 16 افراد زخمی

جنوبی ممبئی کے لال باغ علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت میں سلنڈر پھٹنے کے سبب ھوئے دھماکے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔ فائر بریگیڈ محکمہ کے مطابق آج صبح تقریباً 8 بجے لال باغ کی گنیش گلی میں واقع چار منزلہ سارہ بھائی نامی عمارت کی دوسری منزل کے ایک کمرے میں یہ حادثہ رونما ہوا۔

  • Share this:
بریکنگ نیوز: ممبئی میں سلنڈر دھماکہ میں 16 افراد زخمی
بریکنگ نیوز: ممبئی میں سلنڈر دھماکہ میں 16 افراد زخمی

ممبئی: اتوار کے روز جنوبی ممبئی کے لال باغ علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت میں سلنڈر پھٹنے کے سبب ھوئے دھماکے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔ فائر بریگیڈ محکمہ کے مطابق آج صبح تقریباً 8 بجے لال باغ کی گنیش گلی میں واقع چار منزلہ سارہ بھائی نامی عمارت کی دوسری منزل کے ایک کمرے میں یہ حادثہ رونما ہوا۔ دو فائر انجن اور دو جمبو ٹینکر کی مدد سے نصف گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ مجموعی طور پر 16 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 12 افراد کا کے ای ایم اسپتال میں علاج جاری ہے، جبکہ 4 افراد کا گلوبل اسپتال میں علاج چل رہا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہونے کی اطلاع ہے۔




مقامی لوگوں کے مطابق، عمارت کے بند کمرے میں گیس سلینڈر میں دھماکہ ہوا۔ گزشتہ کچھ وقت سے وہاں گیس کا رساو ہو رہا تھا۔ مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ کو اس بارے میں اطلاع دی، حالانکہ ان کی جانچ سے پہلے ہی وہاں دھماکہ ہوگیا۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر کے ایم اسپتال گئیں اور زخمیوں کی خیریت معلوم کی۔

نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے ساتھ
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 06, 2020 11:48 AM IST