ہندستانی ایئر فورس کا جنگی طیارہ پجاب میں حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق ریاست کے نواںش ہر میں ایئرفورس کا مگ-29 جنگی طیارہ کریش ہوا ہے۔ حالانکہ پائلٹ محفوظ ہے۔ نوا شہر ضلع کے رورکی کلاں گاؤں کے پاس حادثے کا شکار طیارے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ایس ایس پی ہوشیارپور گورو گرگ نے کہا کہ پائلٹ نے طیارے سے باہر محفوظ نکانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اور اب اسے چیک اپ کیلئے ہوشیارپور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ہندوستانی فضائیہ کے افسر نے بتایا کہ آج پنجاب کے ضلع ہوشیار پور کے قریب مگ 29 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔
بتایا گیا کہ صبح 10.45 بجے روٹین ٹریننگ مشن کے لئے پرواز بھری تھی۔ دوران پرواز طیارے میں تکنیکیخرابی کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس پر پائلٹ نے طیارے کو قابو کرنے کی کوشش کی لیکن جب طیارہ قابو سے باہر ہوگیا تو پائلٹ ایجیکٹ کیا اور انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔