شمالی ہند سمیت جموں۔کشمیر میں زلزلے کے تیز جھٹکے، کافی دیر تک لرزتی رہی زمین، افغانستان تھا مرکز، 7.7 رہی شدت

Youtube Video

۔ رپورٹس کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی جن میں ترکمانستان، ہندوستان، قازقستان، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان، چین، افغانستان اور کرغزستان شامل ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | Jammu and Kashmir
  • Share this:
    دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 7.7 تھی۔ معلومات کے مطابق اس زلزلے کا مرکز ترکمانستان، ہندوستان، قازقستان، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان، چین، افغانستان اور کرغزستان تھے۔ سیسمولوجی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے رات 10 بج کر 17 منٹ پر افغانستان کے علاقے کالافگن سے 90 کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کے علاقے کالافگن سے 90 کلومیٹر دور تھا۔

    مرکز کے زیر انتظام  علاقے جموں و کشمیر میں منگل کو  رات  10.19 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جموں شہر میں زلزللے کے جھٹکے محسوس کرتے ہوئے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریاست کے جموں، راجوری، پونچھ، کٹھوعہ، سری نگر وغیرہ اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    شمالی ہندوستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ دہلی-این سی آر خطے سمیت شمالی ہندوستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی جن میں ترکمانستان، ہندوستان، قازقستان، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان، چین، افغانستان اور کرغزستان شامل ہیں۔




    ان شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
    اتراکھنڈ کے اترکاشی میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ چمولی، اترکاشی کی گنگا گھاٹی، یمنا ویلی، پنجاب کے مسوری، موگا، بھٹنڈہ، مانسا، پٹھان کوٹ، مراد آباد، سنبھل، سہارنپور، شاملی اور اتر پردیش کے جے پور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔



    تصویریں نوئیڈا کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ گھروں سے نکل کر پارک میں آگئے۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگ خوفزدہ ہو گئے۔
    تصویریں نوئیڈا کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ گھروں سے نکل کر پارک میں آگئے۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگ خوفزدہ ہو گئے۔


    کیا کریں، کیا نہ کریں۔
    زلزلے کے دوران ہر ممکن جتنا ہوسکے محفوظ رہیں۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ کچھ زلزلے دراصل پیشگی جھٹکے ہوتے ہیں اور کچھ ہی دیر بعد ایک بڑا زلزلہ آسکتا ہے۔ اپنی نقل و حرکت کو مکمل طور پر کم کریں اور قریب ترین محفوظ مقام پر پہنچ جائیں۔ اس وقت تک گھر کے اندر رہیں جب تک ہلنا بند نہ ہو جائے اور آپ کو یقین ہو کہ نکلنا محفوظ ہے۔


    ترکی میں پھر ٹوٹا قدرت کا قہر، زلزلے کے بعد خوفناک سیلاب، 14 کی موت

    اتراکھنڈ میں بھی زلزلہ مچا سکتا ہے ترکی جیسی تباہی! سائنداں نے کیا خبردار

    اگر گھر آپ گھ کے اندر ہیں تو یہ کریں
    زمین پر لیٹ جائیں۔ کسی مضبوط میز یا فرنیچر کے دوسرے ٹکڑے کے نیچے بیٹھ کر ڈھانپ لیں۔ اگر آپ کے قریب کوئی میز یا کچھ ایسی چیز نہیں ہے تو، اپنے چہرے اور سر کو اپنے بازوؤں سے ڈھانپ لیں اور ایک کونے میں جھک جائیں۔ کمرے کے کونے میں، میز کے نیچے یا بستر کے نیچے چھپ کر اپنا سر اور چہرہ بچائیں۔ شیشے، کھڑکیوں، دروازوں، دیواروں اور کسی بھی چیز سے دور رہیں جو گر سکتی ہے (جیسے فانوس مطلب سجاوٹ کیلئے گھر میں لگائے گئے جھومر سے دور ہٹ جائیں)۔ جب زلزلہ آئے تو بستر پر رہیں۔ اپنے سر کو تکیے سے بچائیں۔ اگر آپ کسی گرتی ہوئی چیز کے نیچے ہیں تو دور ہٹ جائیں۔ دروازے سے باہر بھاگنے کی کوشش صرف اسی صورت میں کریں جب وہ آپ کے قریب ہو اور اگر آپ کو معلوم ہو کہ دروازہ مضبوط ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: