انڈیگو فلائٹ میں اچانک شخص کی بگڑی طبیعت اور چلی گئی جانِ لیکن کیسے؟ جانئے یہاں

 دراصل فلائٹ میں ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔

دراصل فلائٹ میں ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔

خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق میانمار میں پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کے باوجود بیمار مسافر کو بچایا (Flyer Dies On Flight) نہیں جا سکا ۔ مسافر کو ہوائی اڈے کے عملے نے پرواز سے اتار لیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    ممبئی۔ اتوار کو انڈیگو کی فلائٹ (IndiGo Flight) میں کچھ ایسا ہوا کہ اسے میانمار کی طرف موڑنا پڑا۔ انڈیگو کی فلائٹ بنکاک (Bangkok) سے ممبئی کی طرف آرہی تھی۔ اس دوران طبی ایمرجنسی کے باعث پرواز کا رخ موڑنا پڑا۔ دراصل فلائٹ میں ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔ اس کے بعد پرواز کو فوری طور پر میانمار کی طرف موڑ دیا گیا۔ انڈیگو فلائٹ نے ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے۔

    خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق میانمار میں پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کے باوجود بیمار مسافر کو بچایا (Flyer Dies On Flight) نہیں جا سکا ۔ مسافر کو ہوائی اڈے کے عملے نے پرواز سے اتار لیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ انڈیگو کی فلائٹ 6E-57 جو بنکاک سے ممبئی کی طرف آرہی تھی۔ جسے طبی ایمرجنسی کی وجہ سے میانمار کے رنگون (ینگون) کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھئے : دہلی میں آج پیش نہیں ہوگا بجٹ، وزیراعلی اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت پر لگائے الزام

    نیوز 18 کے منچ پر ویریندر سہواگ نے کہا، جب بھی پاکستان سے کھیلتے ہیں ایسا لگتا ہےجیسے لڑائی ہو رہی ہو




    انڈیگو فلائٹ کے بیان کے مطابق دوران مسافر کی فلائٹ میں طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ کچھ دیر بعد فلائٹ میں موجود عملے کو سمجھ آیا کہ مسافر کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ مسافر کی حالت دیکھ کر فلائٹ میں موجود عملے نے فوری طور پر قریبی ایئرپورٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد پرواز کی میانمار کے رنگون ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ انڈیگو کے مطابق میڈیکل ٹیم پہلے سے ہی ایئرپورٹ پر موجود تھی لیکن علاج سے پہلے ہی اس کی موت ہو گئی تھی۔ جہاز نے یہاں سے تقریباً پانچ گھنٹے بعد دوبارہ ٹیک آف کیا
    Published by:Sana Naeem
    First published: