Tillu Tajpuria Murder: دہلی کی تہاڑ جیل میں گینگ وار، گینگسٹر ٹلو تاجپوریا کا قتل، روہنی کورٹ شوٹ آؤٹ میں تھا ملزم

Tillu Tajpuria Murder: گینگسٹر ٹلو تاجپوریا گینگ وار میں مارا گیا ہے۔ فی الحال اس پورے واقعہ کے بعد دہلی پولیس میں ہلچل مچ گئی ہے۔  معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

Tillu Tajpuria Murder: گینگسٹر ٹلو تاجپوریا گینگ وار میں مارا گیا ہے۔ فی الحال اس پورے واقعہ کے بعد دہلی پولیس میں ہلچل مچ گئی ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

Tillu Tajpuria Murder: گینگسٹر ٹلو تاجپوریا گینگ وار میں مارا گیا ہے۔ فی الحال اس پورے واقعہ کے بعد دہلی پولیس میں ہلچل مچ گئی ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    دہلی۔ دہلی کی تہاڑ جیل سے بڑی خبر آئی ہے۔ یہاں گینگ وار ہوئی ہے۔ گینگسٹر ٹلو تاجپوریا گینگ وار میں مارا گیا ہے۔ فی الحال اس پورے واقعہ کے بعد دہلی پولیس میں ہلچل مچ گئی ہے۔  معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جیل کے اندر دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے۔ اس دوران گینگسٹر ٹلو پر بھی جان لیوا حملہ کیا گیا۔ بعد ازاں زخمی گینگسٹر ٹلو کو تہاڑ جیل انتظامیہ نے دین دیال اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں بعد میں اس کی موت ہو گئی۔

    جیل ذرائع کے مطابق جیل نمبر 8 میں بند یوگیش ٹنڈا نامی قیدی نے جیل نمبر 9 میں بند ٹلو پر اچانک لوہے کی گرل سے حملہ کر دیا اور اس حملے میں ٹِلو بری طرح زخمی ہو گیا تھا۔ تہاڑ جیل ذرائع کے مطابق گینگسٹر ٹلو تاجپوریا کی دین دیال اپادھیائے اسپتال میں موت ہوگئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹِلّو پر یہ جان لیوا حملہ گینگسٹرز راجیش بوانیہ، یوگیش ٹنڈا، دیپک تیتر اور جتیندر گوگی گینگ کے راچو نے کیا ہے۔ دوسرے گینگ کے لوگوں نے ٹلو کے قتل کو انجام دیا ہے۔ ٹِلو تاجپوریا کا منگل کی صبح 6:30 بجے ڈی ڈی یو اسپتال میں موت ہوگئی ہے۔ واقعہ کے بعد پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    روہنی کورٹ میں فائرنگ کا ماسٹر مائنڈ تھا ٹلو

    ٹلوتاجپوریا 24 ستمبر 2021 کو دہلی کی روہنی کورٹ میں ہونے والی فائرنگ کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ گینگسٹر ٹِلو نے دونوں شوٹروں کو گینگسٹر جتیندر گوگی کو عدالت میں مارنے کی تربیت دی تھی۔ انہیں وکلاء جیسا نظر آنے، پیشہ ورانہ انداز میں ان جیسا برتاؤ کرنے کی تربیت دی گئی تھی اور ملزم امنگ کے گھر حیدر پور میں تربیت دی گئی تھی، وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہے۔ عدالت میں فائرنگ کے تبادلے میں دونوں حملہ آور مارے گئے تھے۔ اس معاملے میں پولیس نے 111 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کی گئی تھی۔





    ٹِلو کہاں بند تھا؟

    ٹِلو تاجپوریا جیل کے ہائی رسک وارڈ کے گراؤنڈ فلور میں بند تھا۔ اس پر صبح 6.15 بجے ایک دوسرے گروہ کے دیپک، یوگیش عرف ٹنڈا، راجیش اور ریاض نے حملہ کیا۔ ملزم نے گرل کا ایک حصہ کاٹا اور پھر اس سے ٹِلو کو گود ڈالایہ ملزمان بھی اسی فلور کے وارڈ میں بند تھے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: