اسرائیلی سفارت خانے کے رہائشی کمپلیکس میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل نے خود کو گولی مار لی، ابتدائی تفتیش میں چونکا دینے والے انکشافات
ابتدائی تفتیش کے حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل نے گھریلو وجوہات کی بنا پر یہ قدم اٹھایا۔ جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔ فی الحال معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
نئی دہلی. ملک کی راجدھانی دہلی سے بڑی خبر آ رہی ہے۔ اسرائیلی سفارتخانے کے رہائشی کمپلیکس میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل نے خود کو گولی مار لی۔ ہیڈ کانسٹیبل کی خودکشی سے ہلچل مچ گئی ہے۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل نے گھریلو وجوہات کی بنا پر یہ قدم اٹھایا۔ جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔ فی الحال معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
معلومات کے مطابق، بدھ کی صبح دہلی میں اسرائیل کے سفارت خانے میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب وہاں تعینات دہلی پولیس کے ایک کانسٹیبل نے خودکشی کر لی۔ جوان نے خود کی پستول سے گولی مار کر خودکشی کی ہے۔ مرنے والے کی شناخت اشوک کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ اشوک کمار دہلی پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل کے طور پر کام کر رہے تھے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے دہلی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل اشوک کمار نے گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔