30 نومبر تک کنٹینمنٹ زون میں جاری رہے گا لاک ڈاون، انٹر اسٹیٹ ٹریول پر نہیں رہے گی پابندی
کورونا وائرس کے سبب پورے ملک میں نافذ لاک ڈاون (Lockdown) کو لے کر ہندوستانی حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ وزارت داخلہ (Home Ministry) کے نئے فیصلے کے مطابق، 30 نومبر تک کنٹینمنٹ زون (Containment zone) میں لاک ڈاون (Lockdown) پر سختی جاری رہے گی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 27, 2020 05:28 PM IST

30 نومبر تک کنٹینمنٹ زون میں جاری رہے گا لاک ڈاون، وزارت داخلہ نے لیا فیصلہ
نئی دہل: کورونا وائرس کے سبب پورے ملک میں نافذ لاک ڈاون (Lockdown) کو لے کر ہندوستانی حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ وزارت داخلہ (Home Ministry) کے نئے فیصلے کے مطابق، 30 نومبر تک کنٹینمنٹ زون (Containment zone) میں لاک ڈاون (Lockdown) پر سختی جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ ریاست کے اندر اور باہر گاڑیوں پر کسی طرح کی پابندی نہیں ہوگی۔ ساتھ ہی سامان یا افراد کو سفر کرنے کے لئے کسی طرح کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
کم ہورہی ہے متاثرین کی تعداد
صرف 5 ریاستوں میں ہوئی 58 فیصد نئی اموات
محکمہ صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے بتایا کہ گزشتہ پانچ ہفتوں سے مسلسل کورونا وائرس کے اوسط معاملوں میں گراوٹ آرہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کا ریکوری ریٹ 60.62 فیصد ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہونا اچھی علامت کی نشانی ہے۔ پریس بریفنگ کے دوران راجیش بھوشن نے بتایا کہ گزشتہ 2 گھنٹوں میں اموات کے نئے 58 فیصدی معاملے مہاراشٹر، مغربی بنگال، دہلی، چھتیس گڑھ اور کرناٹک میں ہی سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تیوہار کے سبب کیرلا، مغربی بنگال، مہاراشٹر، کرناٹک اور دہلی میں معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے 10 لاکھ تک ریکوری پہنچانے میں ہمیں 57 دن کا وقت لگا تھا، لیکن حال ہی میں ہوئی 10 لاکھ نئی ریکوری صرف 13 دنوں میں پوری ہوگئیں۔