Spicejet کا طیارہ ایئرپورٹ پر بجلی کے پول سے ٹکرایا ، جموں کیلئے بھرنے والا تھا اڑان، بڑا حادثہ ٹلا
Spicejet کا طیارہ ایئرپورٹ پر بجلی کے پول سے ٹکرایا ، جموں کیلئے بھرنے والا تھا اڑان، بڑا حادثہ ٹلا ۔ فائل فوٹو ۔
SpiceJet flight collides: دہلی ایئرپورٹ پر آج ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ۔ اسپائس جیٹ کا ایک طیارہ بجلی کے پول سے ٹکرا گیا ۔ حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے ، لیکن کہا جارہا ہے کہ فلائٹ کا ایک حصہ ٹکر کی وجہ سے ٹوٹ گیا جبکہ بجلی کا کھمبا بھی پوری طرح سے نیچے کی جانب جھک گیا ۔
نئی دہلی : دہلی ایئرپورٹ پر آج ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ۔ اسپائس جیٹ کا ایک طیارہ بجلی کے پول سے ٹکرا گیا ۔ حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے ، لیکن کہا جارہا ہے کہ فلائٹ کا ایک حصہ ٹکر کی وجہ سے ٹوٹ گیا جبکہ بجلی کا کھمبا بھی پوری طرح سے نیچے کی جانب جھک گیا ۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ ٹکر پش بیک کے دوران ہوئی ۔ یعنی جب طیارہ کو مسافر ٹرمنل سے سے رن وے پر لے جایا جارہا تھا ۔ اس طیارہ کو دہلی سے جموں کیلئے اڑان بھرنی تھی ۔ راحت کی بات یہ رہی ہے جس وقت یہ حادثہ پیش آیا ، اس وقت طیارہ میں مسافر سوار نہیں تھے ۔ بعد میں دوسری فلائٹ سے مسافروں کو بھیجا گیا ۔
اس واقعہ کے بعد اسپائس جیٹ کی طرف سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسپائس جیٹ کی فلائٹ نمبر ایس جی 160 دہلی سے جموں جانے والی تھی ، لیکن پش بیک کے دوران اس کی ٹکر بجلی کے کھمبے سے ہوگئی ، جس کی وجہ سے ایلیران کو نقصان پہنچا ۔ اس کے بعد دوسری فلائٹ کا انتظام کیا گیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔