ہوم » نیوز » وطن نامہ

دہلی ایئر پورٹ پر ملا لاوارث بیگ، بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر، سکیورٹی کے سخت انتظامات

اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل 3 میں صبح ۔ صبح لاوارث بیگ ملنے کے بعد سنسنی پھیل گئی۔ پہلے تو اس بیگ کے مالک کی تلاش کی گئی لیکن بعد میں کسی کا بیگ سے تعلق نہیں ہونے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کو اطلاع دی گئی۔

  • Share this:
دہلی ایئر پورٹ پر ملا لاوارث بیگ، بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر، سکیورٹی کے سخت انتظامات
(Credit: Twitter)

اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل 3 میں صبح ۔ صبح لاوارث بیگ ملنے کے بعد سنسنی پھیل گئی۔ پہلے تو اس بیگ کے مالک کی تلاش کی گئی لیکن بعد میں کسی کا بیگ سے تعلق نہیں ہونے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع کے بعد ایئرپورٹ پر پولیس و دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی ٹیم موقع پر پہنچا۔ اس کے بعد بیگ کے مشتبہ پائے جانے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی اطلاع دی گئی۔ دستے نے بیگ کو قبصے میں لے لیا ہے اور اس کی جانچ کی جارہی ہے۔ حالانکہ ابھی تک اس بات کی اطلاع نہیں دی گئی ہے کہ بیگ میں کیا ہے۔


ٹرمینل 3 پر افراتفری

لاوارث بیگ کے ملنے کے بعد ٹرمینل 3 پر موجود مسافروں میں سنسنی پھیل گئی۔ بیگ کے آس۔پاس کا بڑا احاطہ سکیورٹی اہلکاروں نے خالی کروادیا اور لوگوں کو اس احاطے سے دور رہنے کو کہا گیا۔ اس دوران پہنچے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بیگ بیگ کی جانچ کی اور اسے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ غر طلب ہے کہ اس سے کچھ دنوں پہلے بھی اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر لاوارث بیگ ملنے کے بعد سنسنی پھیل گئی تھی۔ حالانکہ اس دوران کچھ بھی خطرناک اس میں نہیں ملا تھا۔
First published: Nov 01, 2019 08:23 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading