عتیق احمد کے بیٹے اسد کی پولیس انکاؤنٹر میں موت، شوٹر غلام بھی مارا گیا، امیش پال قتل کیس میں چل رہا تھے فرار

Youtube Video

یوپی ایس ٹی ایف کے اے ڈی جی امیتابھ یش نے میڈیا کو بتایا کہ اسد اور غلام کو زندہ پکڑنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن انہوں نے ایس ٹی ایف کی ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی کارروائی میں دونوں مارے گئے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Uttar Pradesh, India
  • Share this:
    پریاگ راج۔ عتیق احمد کا بیٹا اسد یوپی پولیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں مارا گیا، امیش پال قتل کیس میں اسد کئی دنوں سے مفرور چل رہا تھا۔ پولیس کی جانب سے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عتیق احمد کا بیٹا اسد اور مقصودا کا بیٹا غلام پریاگ راج کے امیش پال قتل کیس میں مطلوب تھے، دونوں پر پانچ پانچ لاکھ روپے کا انعام تھا۔ پولیس ان کی تلاش میں مصروف  تھی۔ اس دوران دونوں جھانسی میں ڈی ایس پی نویندو اور ڈی ایس پی ومل کی قیادت میں یو پی ایس ٹی ایف ٹیم کے ساتھ تصادم میں مارے گئے۔ ان کے پاس سے غیر ملکی ساختہ جدید ترین اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    بتایا جا رہا ہے کہ فرار ہونے کے دوران اسد اور غلام دہلی سے اجمیر گئے تھے۔ وہیں یوپی ایس ٹی ایف کے اے ڈی جی امیتابھ یش نے میڈیا کو بتایا کہ اسد اور غلام کو زندہ پکڑنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن انہوں نے ایس ٹی ایف کی ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی کارروائی میں دونوں مارے گئے۔

    بیٹےاسد کی موت کی خبر سنتے ہی پھوٹ۔پھوٹ کر رو پڑا عتیق احمد، انکاؤنٹر کے بعد کی پہلی تصویر

     


    دونوں دہلی کے سنگم وہار میں بھی ٹھہرے تھے۔
    ذرائع کے مطابق اسد احمد 27 فروری سے 14 مارچ تک دہلی کے سنگم وہار میں بدمعاش خالد کے گھر میں رہا تھا۔ یوپی ایس ٹی ایف نے 29 مارچ کو اس جگہ پر چھاپہ مارا تھا لیکن اسد نہیں ملا۔ ایس ٹی ایف نے خالد سے یہاں کافی پوچھ گچھ کی تھی، اسد احمد کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے والے بدمعاش خالد کو اگلے ہی دن گرفتار کر لیا گیا تھا، جس کے بعد اسپیشل سیل نے یوپی ایس ٹی ایف کے ساتھ کئی معلومات شیئر کی تھیں۔

    عتیق احمد بولا، میرا کنبہ پوری طرح برباد ہوگیا، مافیا گیری پہلے ہی ختم، اب تو بس رگڑا جا رہا ہے
    ایس ٹی ایف نے خالد سے اس کی نقل و حرکت کے بارے میں کافی پوچھ گچھ کی تھی اور اس بارے میں معلومات جمع کی تھیں کہ وہ آگے کہاں کہاں جائے گا۔ یہ مانا جا رہا ہے کہ ایس ٹی ایف کو خالد سے کافی معلومات ملی تھیں۔

    30اپریل کو ماردوں گا، سلمان خان کو پھر ملی جان سے مارنے کی دھمکی، پکڑا گیا، 'راکی بھائی'

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ جب اسد احمد اور غلام دہلی میں ٹھہرے تھے تو خالد نے ان کے لیے سنگم وہار میں تمام انتظامات کر رکھے تھے۔ وہاں اسد کی روزانہ پارٹی ہوتی تھی جس کے بعد اسد 14 مارچ کو وہاں سے چلا گیا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کے بعد وہ وہاں سے اجمیر چلا گیا تھا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: