سونی پت: سنگھو بارڈر (Singhu Border) پر ایک کسان کی لاش (Dead Body) پیڑ سے لٹکی ہوئی ملی۔ مہلوک کسان گرو پریت سنگھ گاوں روڑکی تحصیل امروہہ ضلع فتح گڑھ صاحب کا رہنے والا تھا۔ مہلوک کسان کی عمر 45 سال تھی۔ مہلوک کی لاش نیم کے پیڑ پر لٹکی ملی ہے۔ مہلوک کسان بھارتیہ کسان یونین سدھو پور جس کے پردھان جگجیت سنگھ ڈھلیوال کی یونین سے متعلق تھا۔ کنڈلی تھانہ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا ہے۔
واضح رہے کہ زرعی قوانین مخالف احتجاج میں پنجاب کی درجنوں ٹریکٹر-ٹرالیاں سرحد پر ہیں۔ ان میں مظاہرین اپنی گاوں علاقے کے لوگوں کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ پنجاب کے ضلع فتح گڑھ صاحب کی تحصیل امروہہ کے گاوں روڑکی کا ٹریکٹر-ٹرالی بھی لمبے وقت سے کنڈلی بارڈر پر تھی۔ مظاہرین میں شامل روڑکی گاوں کا رہنے والا 45 سالہ شخص گرپریت سنگھ بھی یہیں پر تھا۔ دیوالی سے پہلے اس کی ٹرالی کے دیگر ساتھی پنجاب چلے گئے تھے۔ وہ اپنی ٹرالی پر اکیلا ہی رہ رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔وراٹ کوہلی کی جگہ ونڈے ٹیم کے کپتان بن سکتے ہیں روہت شرما، جانیں بی سی سی آئی کا منصوبہ
بدھ کی صبح لوگوں نے دیکھا کہ ایک شخص کی لاش ہڈا سیکٹر میں انسل سشانت سٹی سے آگے نانگل روڈ پر پارکر مال کے پاس ایک نیم کے پیڑ پر رسی سے لٹکی ہوئی ہے۔ لوگوں نے اس کی اطلاع کنڈلی تھانہ پولیس کو دی۔ پولیس نے لاش کو اتار کر پہچان کرنے کی کوشش کی۔ مہلوک کی شناخت پنجاب کے گرو پریت سنگھ ولد گرمیل سنگھ کے طور پر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں۔Malala Yousafzai Marriage: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کرلی شادی، برمنگھم میں منعقد ہوئی شادی تقریب مہلوک کسان بھارتیہ کسان یونین سدھو پور سے وابستہ تھا۔ اس کے پردھان جگجیت سنگھ ڈھکیوال ہیں۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر جانچ شروع کردی ہے۔ پولیس اس کے آس پاس دیگر ٹرالیوں پر رہنے والے مظاہرین سے بھی جانکاری جمع کر رہی ہے۔ احتجاجی مظاہرین کے ذریعہ مہلوک کے رشتہ داروں کو اس کی اطلاع بھیج دی گئی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔