لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ سے پہلے مایاوتی کو سپریم کورٹ سے جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے مایاوتی کی عرضی پر سماعت سے انکار کردیا ہے۔ مایاوتی کو فی الحال سپریم کورٹ سے کوئی راحت نہیں ملے گی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات کا استعمال کیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق توڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔
بتادیں کہ مایاوتی نے منگل کو سپریم کورٹ سے اپنی ریلی کی اجازت مانگی تھی۔
اس انکار کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی ہیٹ اسپیچ معاملے میں کارروائی پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔ کورٹ نے کہا ہے کہ فی الحال کوئی نیا حکم دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ، مایاوتی، اعظم خان اور مینکا گاندھی کی انتخابی تشہیر پر پابندی لگانے کے بعد سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن ہمارے حکم کے بعد بیدار ہو گیا ہے اور اس نے کئی لیڈران کی انتخابی تشہیر پر کچھ گھنٹوں کیلئے پابندی لگائی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔