نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کے علی پور میں جمعہ کے روز بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں پر ایک گودام کی دیوار اچانک گر گئی۔ دیوار کے نیچے دب جانے سے 5 افراد کی موت ہوگئی اور 9 دیگر لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ سبھی زخمیوں کا راجا ہریش چندر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں پر دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
وہیں حادثے کی اطلاع پر پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں اور راحت اور بچاو کام شروع کیا۔ فی الحال ملبے کو ہٹانے کا کام کیا جا رہا ہے اور خدشہ ہے کہ ملبے میں کچھ اور لوگ دبے ہوسکتے ہیں۔
25 فٹ اونچی دیواراطلاع کے مطابق، جو دیوار گری ہے، وہ 25 فٹ سے بھی زیادہ اونچی تھی۔ اس کا ملبہ ہی 4 فٹ اونچا ہے۔ اس ملبے میں سے فی الحال 15 مزدوروں کو نکالا جاچکا ہے۔ وہیں ابھی بھی سرچ آپریشن جاری ہے اور خدشہ ہے کہ اس کے اندر کچھ اور لوگ دبے ہوسکتے ہیں۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر ہے اور بچاو کا کام کر رہی ہے۔ ساتھ ہی پولیس اور انتظامی عملہ بھی موجود ہے۔ وہیں حادثے کے بعد گودام کا مالک فرار ہوگیا ہے۔ پولیس اب اس کی تلاش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔آلٹ نیوز جرنلسٹ محمد زبیر کو بڑی راحت، پٹیالہ ہاوس کورٹ سے ملی ضمانتوزیر اعلیٰ کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے کیا اظہار افسوسوہیں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے حادثے کے بعد ٹوئٹ کرکے اظہار افسوس کیا ہے کہ علی پور میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ ضلع انتظامیہ راحت اور بچاو کے کاموں میں مصروف ہے۔ میں خود بھی راحتی کام پر نظر رکھے ہوئے ہوں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے میں خدا سے دعا کرتا ہوں۔
گوداموں کو روکنے کی شکایتوہیں بتایا جارہا ہے کہ علاقے میں گوداموں کو ہٹانے کے لئے مقامی لوگوں نے کئی بار شکایت کی ہے۔ اس سے متعلق ڈی ایم اور ایس ڈی ایم دفتر میں تحریری شکایت بھی دی گئی تھی، لیکن اس کے بعد بھی غیرقانونی گوداموں کو وہاں سے نہیں ہٹایا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔