உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    BRICSکیا ہے؟ کب ہوا تھا اس کا قیام اور کیا ہے اس کے اصل مقاصد؟

    یوکرین روس جنگ کے درمیان برکس کا اہم اجلاس ۔

    یوکرین روس جنگ کے درمیان برکس کا اہم اجلاس ۔

    BRICS Virtual Summit:برکس تنظیم(BRICS) ایک کثیر الجہتی فورم ہے جو دنیا کی 5 اہم ابھرتی ہوئی معیشتوں پر مشتمل ہے۔ جس میں دنیا کی 41 فیصد آبادی، عالمی جی ڈی پی کا تقریباً 24 فیصد اور عالمی تجارت کا 16 فیصد حصہ شامل ہے۔

    • Share this:
      BRICS Virtual Summit: روس اور یوکرین میں جاری جنگ کے درمیان برکس ورچوئل سمٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس بار چین 23-24 جون کو برکس سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ، تجارت، خوراک اور توانائی کی حفاظت اور عالمی معیشت میں تعاون 14ویں برکس سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں سرفہرست ہونے کی توقع ہے۔ ساتھ ہی برکس کی توسیع پر بھی اس کانفرنس میں بات ہونے کی امید ہے۔ اس ورچوئل کانفرنس میں پی ایم مودی بھی شرکت کررہے ہیں۔

      چین برکس کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے اور روس گروپ میں نئے ممبران کو شامل کرنے کے چین کے اقدام کی حمایت کرتا ہے۔ اس بار یوکرین روس جنگ، عالمی اقتصادی بحران کے پیش نظر برکس سربراہی اجلاس کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔

      کیا ہے BRICS؟
      دنیا کی 5 بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں کی تنظیم کا نام برکس ہے۔ اس تنظیم میں برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ برکس کے ارکان اپنے علاقائی مسائل پر اپنے اہم اثر و رسوخ کے لیے جانے جاتے ہیں۔ برکس دنیا کی سرکردہ ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ برکس سربراہی اجلاس کی صدارت ہر سال اس کے رکن ممالک کرتے ہیں۔ پانچ ممالک میں سے ہر ایک باری باری ہر سال اس کانفرنس کی میزبانی کرتا ہے۔ اس بار ورچوئل سمٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور چین اس کی میزبانی کر رہا ہے۔

      BRICS کا قیام کب عمل میں آیا؟
      جون 2006 میں برکس کا قیام عمل میں آیا۔ اس سے پہلے اس میں چار ممالک شامل تھے جن سے اس کا نام BRIC تھا۔ ابتدائی طور پر اس میں برازیل، روس، ہندوستان اور چین شامل تھے۔ سال 2010 میں جنوبی افریقہ نے بھی اس تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔ جس کے بعد اس تنظیم کا نام بدل گیا اور یہ BRIC سے BRICS میں تبدیل ہو گیا۔ پہلی برکس سربراہی کانفرنس سال 2009 میں منعقد ہوئی تھی۔ اس تنظیم کو مزید وسعت دینے کی بھی چرچا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Pakistan Financial Crisis:پاکستان،شدید اقتصادی بحران میں-چین دے گا2.3بلین ڈالر کا لون

      یہ بھی پڑھیں:
      ’چین کرےعالمی قانون کااحترام، ہندوستان کےساتھ بات چیت کےسرحدی تنازع کوکرےحال‘ Australia

      BRICS کا کیا ہے مقصد؟
      برکس تنظیم(BRICS) ایک کثیر الجہتی فورم ہے جو دنیا کی 5 اہم ابھرتی ہوئی معیشتوں پر مشتمل ہے۔ جس میں دنیا کی 41 فیصد آبادی، عالمی جی ڈی پی کا تقریباً 24 فیصد اور عالمی تجارت کا 16 فیصد حصہ شامل ہے۔ برکس سربراہی اجلاس میں علاقائی مسائل کے ساتھ ساتھ عالمی مسائل پر بھی بات چیت ہوتی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد رکن ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو آگے بڑھانا ہے تاکہ ان کی ترقی کو تیز کیا جا سکے۔ موسمیاتی تبدیلی(Climate Change)، دہشت گردی(Terrorism)، عالمی تجارت، توانائی، اقتصادی بحران جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: