உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دلہن کے جوڑے میں شادی کے منڈپ میں ہی لڑکی کرنے لگ گئی کچھ ایسا، لوگ بولے، شیخ شوہر ہونے کا فائدہ

    سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں ایک خاتون سونے سے ڈھکی ہوئی نظر آرہی ہے۔

    سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں ایک خاتون سونے سے ڈھکی ہوئی نظر آرہی ہے۔

    سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں ایک خاتون سونے سے ڈھکی ہوئی نظر آرہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ہندوستان میں شادی کے دوران لوگ دلہن کے زیورات اور زیورات پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔ اسے کتنا سونا چڑھایا گیا ہے ، یہ رشتہ داروں میں بحث کا موضوع ہوتا ہے۔ ہندوستان ہے میں شادیوں کے دوران نہ صرف دلہن بلکہ تمام خواتین زیادہ سے زیادہ سونا پہنتی ہیں لیکن اگر آپ کو ایسا لگتا یکہ صرف ہندستانی شادیوں میں ہی  سونے کی اپمیت ہے تو آپ غلط ہیں۔ ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے  جسے دیکھ کر یہ سمجھا جاسکتا ہے کہ دنیا کے تقریبا  ہر ملک میں سونے کی اتنی ہی اہمیت ہے جتنی ہندوستان میں ہے۔

      سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں ایک خاتون سونے سے ڈھکی ہوئی نظر آرہی ہے۔ یہ لڑکی اپنی شادی میں سونے سے ڈھکی ہوئی تھی۔ ویڈیو میں لڑخی خوشی سے ناچتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ اس کا شوہر بھی اس کے بالکل ساتھ کھڑا ہوا ہے۔ بہت سے لوگوں نے ویڈیو دیکھنے کے بعد تبصرہ کیا کہ شیخ شوہر ہونے کا  ایسا ہی فائدہ ہوتا  ہے۔

      woman dancing with gold jwellery

       




      ویڈیو کہاں کا ہے اور اس میں دکھائی  دے رہا یہ جوڑا کون ہے ابھی تک نہیں معلوم ہو پایا ہے۔ ویڈیو gul__tasdan نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ اب تک ہزاروں لوگوں نے اس پر کمینٹس کئے ہیں۔ ویڈیو دیکھنے والے کچھ لوگوں نے لکھا کہ سعودی عرب میں شیخوں کے گھر کی شادی اس طرح ہی ہوتی  ہے۔ ساتھ ہی کچھ نے اس خاتون کا موازنہ بپی لہری سے کر دیا۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ہندستان کی مشہور گلوکار بپی لہری سونے کے زیورات سے لدے رہتے ہیں ۔ اس عورت کا موازنہ اس  لئے بپی سے کیا جا رہا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: