உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شادی کے دوران جے مالا کی اسٹیج پر اچانک ایسا کام کرنے لگی دلہن ، ہلکا بکا رہ گیا دولہا

    شادی کے دوران جے مالا کی اسٹیج پر اچانک ایسا کام کرنے لگی دلہن ، ہلکا بکا رہ گیا دولہا

    شادی کے دوران جے مالا کی اسٹیج پر اچانک ایسا کام کرنے لگی دلہن ، ہلکا بکا رہ گیا دولہا

    شادی کا یہ ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو کو دیکھنے کے بعد لوگ اپنی ہنسی پر قابو نہیں پار ہے ہیں ۔

    • Share this:
      شادی میں ہنسی مزاح عام بات ہے ۔ بہنوئی ، سالی اور دیور و بھابھی کے علاوہ سمدھی کے درمیان مزاح ہوتا رہتا ہے ۔ لیکن اگر دولہا کو اپنی دلہن کے ساتھ جے مالا کی اسٹیج پر کبڈی کھیلنی پڑے تو کیا ہوگا ؟ ہوگئے نہ آپ حیران ؟ ایسا ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ بھی اپنی ہنسی نہیں روک پائیں گے ۔ اس ویڈیو میں دلہن نے اچانک کبڈی کھیلنی شروع کر دی ۔

      شادی کا یہ ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو کو دیکھنے کے بعد لوگ اپنی ہنسی پر قابو نہیں پار ہے ہیں ۔ دراصل اس ویڈیو کے شروع میں سب کچھ نارمل تھا ۔ دولہا اور دلہن اسٹیج پر جے مالا کے لیے کھڑے تھے ۔ پہلے کچھ رشتہ داروں نے دلہن سے کچھ کہا ، وہ اسٹیج پر آرام سے کھڑی رہی ، اس کے بعد دلہن نے بڑی آسانی سے دولہا کو جے مالا پہنائی ۔ ویڈیو میں اصل ٹویسٹ اس کے بعد آیا ۔ جیسے ہی دولہا ، دلہن کو جے مالا پہنانے کیلئے گیا ، دلہن دوڑنے لگی ۔

      اس کے بعد اسٹیج پر ہی کبڈی شروع ہوگئی ۔ دلہن پورے اسٹیج پر دوڑنے لگی ۔ وہ دلہا کو جے مالا پہنانے بھی نہیں دے رہی تھی ۔ لیکن دولہا بھی کم نہ تھا ۔ اس نے دوڑ کر جے مالا پہنانے کی تیاری کرلی ۔ لیکن دلہن تھی کہ کسی کے ہاتھ نہیں آرہی تھی ۔ بے چارہ دولہے کی ایسی حالت دیکھ کر اس کے دوستوں کو مدد کے لیے آگے آنا پڑا ۔


      دوستوں نے آکر اسٹیج پر صوفے کو کنارے کردیا ۔ اس کے بعد دولہا ، دلہن کو جے مالا پہنانے میں کامیاب ہوگیا ۔ منیش مشرا نامی شخص نے ٹویٹر پر یہ ویڈیو پوسٹ کیا ۔ جے مالا مکمل کرانے کیلئے دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: