ہوم » نیوز » وطن نامہ

دولہے کے جسم کے اس حصے کو دیکھتے ہی رو پڑی دلہن اور کہایہ، معاملہ جان کر اڑ جائیں گے ہوش

  • Share this:
دولہے کے جسم کے اس حصے کو دیکھتے ہی رو پڑی دلہن اور کہایہ، معاملہ جان کر اڑ جائیں گے ہوش
علامتی تصویر

یوپی سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں پوری کو بغیر دلہن لئے ہی واپس گاؤں لوٹنا پڑا۔ اس واقعے سے آس۔پاس کے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ لوگ پورے معاملے کو جاننے کیلئے فون کرکے ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں۔ دراصل قنوج  ضلع میں واقع چپنا علاقے کے اندرا نگر گاؤں کے رہنے والے رامپال کی بیٹی رینا کی شادی  فیروزآباد جنپد کے دیاپور گاؤں کے مقامی رامیشور دیال کے بیٹے ہرویر کے ساتھ طے ہوئی تھی۔ بدھ یعنی 8 مئی کو زوروشور کے ساتھ  بارات بھی نکلی۔ لڑکی کے یہاں باراتیوں نے کھانا بھی کھایا۔ پنڈت جی شادی کرانے کیلئے دلہن۔دولہے کو لیکر منڈپ پر بیٹھنے ہی والے تھے لیکن اچانک کچھ ایسا ہوا کہ دلہن نے شادی کرنے سے صاف انکار کردیا۔


دراصل جےمالا کے بعد بھانوروں کی رسمیں بھی شروع ہونی تھی۔ اس ی درمیان کسی نے لڑکی کو دولہے کے بارے میں کچھ بتادیا۔ اس کے بعد دلہن کے ہوش اڑ گئے۔ اس نے فورا شادی کرنے انکار کردیا۔ کہا جارہا ہے کہ گاؤں کے کچھ لوگوں کی نظر دولہے کے پاؤں پر پڑی ۔ پھر کیا تھا پورے گاؤں میں دولہے کو لیکر چرچا شروع ہو گئی۔


جب لوگوں نے دولہے کے پاؤں کو دیکھا تو سبھی کے ہوش اڑ گئے۔ لوگوں نے دیکھا کہ لڑکے کے پاؤں میں راڈ پڑی ہے۔ یہی وجہ تھی کہ دلہن نے شادی سے انکار کر دیا۔ حالانکہ لوگوں نے دلہن کو شادی کیلئے کافی منانے کی کوشش کی پر وہ اپنی بات پر بضد رہی۔ اسی دوران گاؤں میں پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس نے بھی سمجھوتہ کروانے کی کوشش کی لیکن لڑکی نے شادی سے صاف انکار کردیا۔


بعد میں لڑکی کے والد رامپال نے سمجھوتے کے طور پر ایک انگوٹھی ، ایک جوڑی پائل ، موبائل اور 17 ہزار روپئے دولہے کی فیملی کو دئے۔ اس کے بعد دونوں فریق نے سمجھوتہ لکھ کر دے دیا۔ وہیں دلہن کی مانیں تو دولہا نہانے کیلئے گاؤں میں گیاتھا۔ اسی دوران نہاتے ہوئے کچھ لوگوں نے دیکھا کہ لڑکے کے پاؤں میں راڈ پڑی ہے۔
First published: May 10, 2019 02:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading