உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حیدرآباد: شادی کے لئے پسند نہیں تھا لڑکا، لڑکی نے اسے ’سیکریٹ ڈیٹ‘ پر بلایا اور کاٹ دیا گلا

    حیدرآباد: شادی کے لئے پسند نہیں تھا لڑکا، لڑکی نے اسے ’سیکریٹ ڈیٹ‘ پر بلایا اور کاٹ دیا گلا

    حیدرآباد: شادی کے لئے پسند نہیں تھا لڑکا، لڑکی نے اسے ’سیکریٹ ڈیٹ‘ پر بلایا اور کاٹ دیا گلا

    Bride slashed groom neck: ایک لڑکی کی اگلے ماہ شادی طے تھی۔ اس نے اس سے پہلے ہی ایسا سانحہ کردیا کہ لڑکا زندگی میں کبھی نہیں بھول سکتا۔ اس نے لڑکے کو سرپرائز دینے کے نام پر پہاڑی پر بلایا اور اچانک اس کا گلا کاٹ دیا۔ لڑکی نے اپنے والد سے اس شادی کو نہ کرنے کی بات کہی تھی، لیکن والد نے ایک نہیں سنی۔ لڑکا سنگین حالت میں اسپتال میں داخل ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: شادی کا موقع ہزاروں خواہشیں ساتھ لاتا ہے۔ دل کی تمام حسرتیں پوری ہوتی ہیں۔ لوگ اس دن کے لئے کیا کیا نہیں سوچتے۔ شادی صرف دولہا-دلہن ہی نہیں، فیملی کے سبھی لوگوں کے ارمانوں کا پورا ہونے کا وقت ہوتا ہے، لیکن کیا کبھی ایسا ہوسکتا ہے کہ شادی نہ کرنے کے سبب کوئی لڑکی اپنے منگیتر کا گلا ہی کاٹ دے۔ جی ہاں، ابھی تک آپ نے ایسی واردات شاید ہی سنی ہوگی، لیکن آندھرا پردیش میں ایسے حادثات ہوئے ہیں، جہاں ایک دلہن نے سب کچھ طے ہوجانے کے بعد اپنے منگیتر کو سرپرائز کرنے کے لئے بلائی اور اس کا گلا کاٹ دیا۔ گلے سے خوان نکلتا ہوا دیکھ کر وہ لڑکی لڑے کو اسی حالت میں چھوڑ کر بھاگ گئی۔

      لڑکے کو مندر والی پہاڑی پر بلایا

      لڑکے کا نام رامو نائیڈو ہے، جو سی ایس آئی آر میں سائنٹسٹ ہیں۔ فی الحال وہ اسپتال میں داخل ہیں، جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ وشاکھا پٹنم کے چوداورم پولیس اسٹیشن کا یہ حادثہ ہے۔ پولیس کے مطابق، رامو نائیڈو کی پشپا نام کی ایک لڑکی کے ساتھ آئندہ ماہ شادی ہونے والی تھی۔ پشپا کو یہ شادی پسند نہیں تھی۔ اس نے رامو کو مندر کے پاس والی ایک پہلاڑی پر بلایا۔ جب لڑکے نے اس سے پوچھا تو کہا سرپرائز ہے۔

      پولیس کے مطابق، 22 سال کی پشپا اسکول ڈراپ آوٹ ہے۔ اس نے اس حادثہ سے پہلے تین چاقو بھی خریدی تھی۔ جب لڑکا مندر کے پاس والی پہاڑی پر آیا تو کچھ دیر بات کرنے کے بعد اس کے گلے پر بلیڈ چلا دیا۔ لڑکا شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      حیوانیت! 2 ماہ کی معصوم سے Rape، گاوں والوں کا سوال- ایسا کرنے والوں کو کیا ملے سزا؟

      لڑکی نے اپنے والد سے شادی نہیں کرنے کی بات کی تھی

      این ڈی ٹی وی کے مطابق، پولیس نے بتایا کہ لڑکی کا کوئی مجرمانہ بیک گراونڈ نہیں ہے، لیکن وہ اس لڑکے سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی۔ اس لئے اس نے لڑکے کو بلایا اور اس کے گلے پر چاقو چلا دیا۔ بعد کا ویڈیو بھی ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں لڑکے کی سفید شرٹ خون سے شرابور ہے۔

      پولیس کے مطابق لڑکی نے اپنے والے سے اس شادی کی مخالفت کی تھی، لیکن والد نے اس کی بات نہیں مانی۔ آخر میں لڑکی نے یہ خوفناک کھیل کھیلا۔ حالانکہ ابھی یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ لڑکی کا کسی دیگر لڑکے سے افیئر تھا یا نہیں اور لڑکی نے صرف اکیلے اس حادثہ کو انجام دیا تھا یا اس سازش میں کوئی اور بھی شامل تھا۔ پولیس اس سارے معاملوں میں جانچ کر رہی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: