ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ممتا بنرجی کا بڑا بیان- جب تک زندہ ہوں، بی جے پی کو مغربی بنگال میں نہیں آنے دوں گی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) نے کہا کہ اگر آپ فساد چاہتے ہیں تو پھر بی جے پی کو ضرور ووٹ دیجئے، لیکن آپ ممتا بنرجی کو ہرا نہیں سکتے کیونکہ وہ اکیلی نہیں ہے۔ اس کے پاس لوگوں کی حمایت ہے، جب تک میں زندہ ہوں، بی جے پی کو یہاں آنے نہیں دوں گی۔

  • Share this:
ممتا بنرجی کا بڑا بیان- جب تک زندہ ہوں، بی جے پی کو مغربی بنگال میں نہیں آنے دوں گی
ممتا بنرجی کا بڑا بیان- جب تک زندہ ہوں، بی جے پی کو مغربی بنگال میں نہیں آنے دوں گی

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) نے ایک ریلی میں کہا ہے کہ بی جے پی کو اقتدار میں لانے کا مطلب فسادات کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا، ’اگر آپ فساد چاہتے ہیں تو پھر بی جے پی کو ضرور ووٹ دیجئے، لیکن آپ ممتا بنرجی کو شکست نہیں دے سکتے کیونکہ وہ اکیلی نہیں ہے۔ اس کے پاس لوگوں کی حمایت ہے، جب تک میں زندہ ہوں، بی جے پی کو یہاں آنے نہیں دوں گی’۔


کسانوں کے موضوع پر بی جے پی کو گھیر چکی ہیں ممتا بنرجی


اس سے قبل منگل کو ممتا بنرجی نے بی جے پی پر الزام لگایا تھا کہ وہ جھوٹے دعوے کر رہی ہیں کہ وہ کسانوں کو روپئے نہیں دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ریاست کی ترنمول کانگریس ہر ایک کسان کو پانچ ہزار روپئے دے رہی ہے اور اس نے مفت فصل بیمے کا بھی نظم کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اسمبلی میں مطلع کیا تھا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ تصدیق کےلئے بھیجے گئے کسانوں کے 6 لاکھ درخواستوں میں سے ریاستی حکومت نے ضروری کام کرنے کے بعد ڈھائی لاکھ ناموں کی فہرست واپس بھیجی تھی۔ ترنمول کانگریس صدر نے وردھمان ضلع کے کلا میں ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحدوں پر آندولن کر رہے کسانوں کو ظلم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


بی جے پی - ترنمول کانگریس میں مسلسل ہو رہی ہے الزام تراشی

اسمبلی انتخابات قریب آنے کے ساتھ ہی بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان الزام تراشی اور جوابی الزام کا سلسلہ تیز ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ ماہ کے دوران ترنمول کانگریس کے کئی لیڈروں نے بی جے پی جوائن کی ہے۔ ان میں شوبھندو ادھیکاری سب سے طاقتور لیڈر مانے جا رہے ہیں۔ شوبھندو ادھیکاری مسلسل اپنی ریلیوں میں ممتا کی بری طرح سے شکست دی نے کی بات کہہ رہے ہیں۔ دوسری جانب ممتا بنرجی نے بھی نندی گرام سیٹ سے الیکشن لڑںے کا سیاسی اعلان کردیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 10, 2021 06:40 PM IST