ہوم » نیوز » وطن نامہ

ہند۔ پاک کشیدگی: امریکہ، فرانس اور برطانیہ کا مطالبہ، پلوامہ حملے کو لے کر جیش کو کریں بلیک لسٹ

امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے بدھ کو پاکستان میں واقع گروپ جیش محمد کو بلیک لسٹ کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تجویز پیش کی

  • Share this:
ہند۔ پاک کشیدگی: امریکہ، فرانس اور برطانیہ کا مطالبہ، پلوامہ حملے کو لے کر جیش کو کریں بلیک لسٹ
وہیں اس سے پہلے امریکہ نے ہندستان کی حمایت کرتے ہوئے پاکستان کو اس کے یہاں پل رہے دہشت گردتنظیموں پر کارروائی کرنے کی نصیحت دے ڈالی ہے۔

ہندستان۔پاکستان کے درمیان کشیدگی عروج  پر ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو فوج، بحریہ اور فضائیہ کے اہم سربراہان سے طویل ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ تینوں فوج کے سربراہان سے ملاقات کے بعد پی ایم نے انہیں فیصلے لینے کی پوری آزادی دے دی ہے۔ وہیں امریکہ ، فرانس اور برطانیہ نے جیش محمد کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق، امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے بدھ کو پاکستان میں واقع گروپ جیش محمد کو بلیک لسٹ کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تجویز پیش کی۔ تجویز میں کشمیر کے پلوامہ حملے کا حوالہ دیا گیا ہے۔


وہیں اس سے پہلے امریکہ نے ہندستان کی حمایت کرتے ہوئے پاکستان کو اس کے یہاں پل رہی دہشت گردتنظیموں پر کارروائی کرنے کی نصیحت دے ڈالی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے  پاکستان کو نصیحت دیتے ہوئے کہا، ' میں نے پاکستان کے وزیر خارجہ محمود قریشی سے بات چیت کی اور انہیں حالات خراب نہ کرنے اور دیگر کارروائی نہیں کرنے کی بات کہی۔ ہم نے پاکستان کو اس کے یہاں سے چل رہی دہشت گرد تنظیموں پر کارروائی کرنے کیلئے  بھی کہا'۔

First published: Feb 28, 2019 07:30 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading