உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    برطانویPM کا ہندوستان دورہ، احمدآباد پہنچے، گاندھی آشرم بھی جائیں گے بورس جانسن، جمعہ کو کریں گے وزیراعظم مودی سے ملاقات

    برطانوی وزیراعظم بوریس جانسن آج پہنچیں گے ہندوستان۔

    برطانوی وزیراعظم بوریس جانسن آج پہنچیں گے ہندوستان۔

    Britain PM Boris Johnson India Visit: ذرائع نے بتایا کہ جانسن اپنے گجرات دورے کو ختم کرنے اور نئی دہلی روانہ ہونے سے پہلے گاندھی نگر کے مشہور اکشردھام مندر کا دورہ کریں گے۔ جانسن جمعہ کو دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: Britain PM Boris Johnson India Visit:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن (Britain PM Boris Johnson)ہندوستان کے اپنے دو روزہ دورے کے تحت آج جمعرات کی صبح احمد آباد پہنچ گئے ہیں اور شہر کے ہوائی اڈے سے ایک ہوٹل تک 4 کلومیٹر کے راستے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ جانسن جمعہ کو دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔

      ذرائع نے بتایا کہ جانسن شہر میں گاندھی آشرم جائیں گے اور بعد میں گجرات بائیو ٹیکنالوجی یونیورسٹی اور گاندھی نگر میں اکشردھام مندر جائیں گے۔ اس کے ساتھ وڈودرا شہر کے قریب حلول میں جے سی بی کمپنی کے ایک پلانٹ کا بھی دورہ کریں گے۔ وہ ریاست کے ایک ممتاز تاجر کے ساتھ بھی میٹنگ کرنے والے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں: دنیا نے دیکھی فضائیہ کی طاقت، سخوئی-30MKI سے داغی برہموس میزائل سے تباہ ہوا ٹارگیٹ

      جانسن صبح 8 بجے احمد آباد ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ ان کی آمد پر شہر میں چار کلومیٹر کے راستے پر ڈانس گروپس اور لوگ ان کا استقبال کریں گے۔ احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں نے بدھ کو بتایا کہ روڈ شو ہوائی اڈے کے باہر سے شروع ہوگا اور دفنالہ اور ریور فرنٹ سے ہوتا ہوا آشرم روڈ پہنچے گا۔

      یہ بھی پڑھیں: Bulli Bai APP:اس وجہ سے عدالت نے دی مسلم خواتین کی نیلامی کاایپ بنانے والوں کو ضمانت

      انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈے سرکل سے چار کلومیٹر کے فاصلے تک آشرم روڈ پر ایک فائیو اسٹار ہوٹل تک تقریباً 40 پلیٹ فارمز باقاعدہ وقفوں سے قائم کیے گئے ہیں، جہاں ٹیمیں روایتی ہندوستانی رقص پیش کریں گی۔ حکام نے بتایا کہ برطانوی وزیر اعظم روڈ شو مکمل کرنے کے بعد صبح تقریباً 10 بجے گاندھی آشرم کا دورہ کریں گے۔

      ذرائع نے بتایا کہ جانسن اپنے گجرات دورے کو ختم کرنے اور نئی دہلی روانہ ہونے سے پہلے گاندھی نگر کے مشہور اکشردھام مندر کا دورہ کریں گے۔ جانسن جمعہ کو دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: