اپنا ضلع منتخب کریں۔

    چین سے کشیدگی کے درمیان بی آراو کے تعمیراتی کاموں میں پیشرفت، اروناچل پردیش کے سرحدی علاقوں کو دے رہا ترقی

    چین سے کشیدگی کے درمیان بی آراو کے تعمیراتی کاموں میں پیشرفت، اروناچل پردیش کے سرحدی علاقوں کو دے رہا ترقی۔ PTI

    چین سے کشیدگی کے درمیان بی آراو کے تعمیراتی کاموں میں پیشرفت، اروناچل پردیش کے سرحدی علاقوں کو دے رہا ترقی۔ PTI

    نیچیفو ٹنل کو انتہائی جدید الیکٹرو میکانیکل سسٹم فراہم کی جائے گی جس میں فائرآلات، آٹو روشنی سسٹم اور سپروائزری کنٹرول اینڈ ڈیٹا ایکوزیشن (SCADA) کنٹرولڈ مانیٹرنگ سسٹم شامل ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Tawang, India
    • Share this:
      اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں چین سے کشیدگی کے درمیان سرحدی سڑک تنظیم (بی آر او) چین کے جارحانہ رویے کا مقابلہ کرنے کے لیے اروناچل پردیش کے سرحدی علاقوں کو ترقی دے رہا ہے۔ بی آر او سرحدی علاقوں کے ساتھ اہم انفرااسٹرکچر کے ترقیاتی کاموں میں مصروف ہے اور حکومت نے اروناچل پردیش کے سبھی سرحدی گاوں کو بہتر رابطے کے لیے سڑکوں سے جوڑنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

      بی آر او سڑک رابطے کے علاوہ، اروناچل پردیش کے توانگ اور مغربی کامینگ اضلاع میں دو اہم سرنگوں کے تعمیراتی کاموں میں بھی مصروف ہے۔ یہ سرنگیں بین الاقوامی سرحد کی سیکورٹی کے ایشوز کے پیش نظر ہندوستانی سیکورٹی فورس کے لیے گیم چینجر کا کام کریں گے۔ بی آر او ورتک پروجیکٹوں کے تحت سبھی انفرااسٹرکچر ترقیاتی کاموں میں لگا ہوا ہے۔ بی آر او عہدیداروں کے مطابق، 5700 فٹ کی اونچائی پر نیچیفو سرنگ کی تعمیر کی جارہی ہے، جو مغربی کامینگ ضلع میں بالی پارا-چاردوآر-توانگ (بی سی ٹی) سڑک پر انوکھا 500 میٹر طویل ڈی-شیپ کا سنگل ٹیوب ڈبل لین سرنگ ہے۔ اس کے تعمیراتی کام مکمل ہونے کے مرحلے میں ہے اور سیلا درہ سرنگ کے تعمیراتی کام بھی آئندہ 6-5 مہینوں میں پورا ہوجائیں گے۔

      ٹنل میں دو طرفہ ٹریفک کی سہولت
      نیچیفو ٹنل دو طرفہ ٹریفک کی سہولت فراہم کرے گی اور جدید لائٹس کی سہولت اور سیکورٹی سہولیات سے لیس ہوگی۔ اس ٹنل کو نیچیفو درے کے آس پاس گھنے شدید کہرے کی صورتحال سے بچانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ انتہائی کثیف کہر کی وجہ سے کئی دہائیوں سے عام ٹریفک اور فوجی قافلے میں خلل پیدا ہوتا رہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      نیچیفو ٹنل کو انتہائی جدید الیکٹرو میکانیکل سسٹم فراہم کی جائے گی جس میں فائرآلات، آٹو روشنی سسٹم اور سپروائزری کنٹرول اینڈ ڈیٹا ایکوزیشن (SCADA) کنٹرولڈ مانیٹرنگ سسٹم شامل ہے۔ اس سرنگ میں پیدل چلنے والے مسافروں کے محفوظ آمدورفت کے لیے دونوں طرف اونچے فٹ پاتھوں کو بھی بنایا جائے گا۔ فٹ پاتھ میں شہری سہولیات کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے بجلی کیبل، آپٹیکل فائبر کیبل اور یوٹلیٹی لائنوں کے لیے پائپ لگی ہوں گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: