உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی وی نیوز ریٹنگ سسٹم میں BARC کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کا NBDA نے کیا خیر مقدم

    ٹی وی نیوز ریٹنگ سسٹم میں BARC کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کا NBDA  نے کیا خیر مقدم

    ٹی وی نیوز ریٹنگ سسٹم میں BARC کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کا NBDA نے کیا خیر مقدم

    این بی ڈی اے BARC انڈیا میں پروسیس ، پروٹوکول اور نگرانی نظام کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کی جارہی اصلاحات کی بھی سراہنا کرتا ہے ۔ NBDA نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا ہے کہ سرکار نے ٹی وی نیوز کیلئے ریٹنگ سسٹم میں خامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے دئے گئے مشوروں پر دھیان دیا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : نیوز براڈکاسٹرس اینڈ ڈیجیٹل ایسوسی ایشن ( NBDA) نے جمعرات کو ایک پریس ریلیز جاری کرکے کہا ہے کہ وہ وزارت اطلاعات و نشریات کے حالیہ رخ کے ساتھ کھڑا ہے ، جس کے تحت ایم آئی بی نے اصلاحات کی ضرورت کو پہچانتے ہوئے خامیوں کا اعتراف کیا ہے اور سیمپل سائز بڑھانے و سسٹم اصلاحات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

      ساتھ ہی این بی ڈی اے BARC انڈیا میں پروسیس ، پروٹوکول اور نگرانی نظام کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کی جارہی اصلاحات کی بھی سراہنا کرتا ہے ۔ NBDA نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا ہے کہ سرکار نے ٹی وی نیوز کیلئے ریٹنگ سسٹم میں خامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے دئے گئے مشوروں پر دھیان دیا ۔ ساتھ ہی این بی ڈی اے نے BARC بورڈ کے ذریعہ آزاد اراکین کو شامل کرنے کی اجازت دینے ، تکنیکی کمیٹی کی تشکیل نو ، پرماننٹ انسپیکشن کمیٹی کا قیام ، جیسے فیصلوں کو صحیح سمت میں اٹھایا گیا قدم بتایا ہے ۔

      غور طلب ہے کہ اکتوبر 2020 میں ممبئی پولیس کے ذریعہ ٹی آر پی گھوٹالہ کا انکشاف کئے جانے کے بعد NBDA نے BARC انڈیا کو ٹی وی نیوز ریٹنگ جاری کرنے سے پہلے اپنے سسٹم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا مشورہ دیا تھا ۔

      اس پریس ریلیز میں NBDA نے لکھا ہے کہ ہم سیٹ ٹاپ باکس سے ریٹرن پاتھ ڈیٹا ( آر پی ڈی ) کا فائدہ اٹھانے کی صلاحیت کی اسٹڈی کرنے کیلئے پرسار بھارتی کے سی ای او ششی شیکھر کی صدارت میں ایک جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کرنے کے وزارت کے فیصلہ پر دھیان دیتے ہیں ۔ ہم آر پی ڈی کے اہم ایشوز پر اس کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرجوش ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ اس سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ناظرین کی تعداد کو ناپنے کیلئے جمع کیا گیا ڈیٹا زیادہ مصدقہ اور ریئل ٹائم ہے ۔

      NBDA مانتا ہے کہ BARC میں کئی اصلاحات کئے جارہے ہیں ، پھر بھی سسٹم کو مزید شفاف ، مضبوط اور معتبر بنانے کی گنجائش ہے ۔ BARC کو ڈیٹا سیکورٹی بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لینا چاہئے اور یہ یقینی بنانا چاہئے کہ ریٹنگ نظام کے کسی بھی مرحلہ میں کوئی انسانی مداخلت نہ ہو ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: