بھائی نے بہن کے ساتھ کی ایسی گھنونی حرکت، ہوش میں آنے پر پلایا پیشاب

رشتوں کی ساری حدیں تو تب پار ہو گئیں جب ہوش میں آنے پر متاثرہ لڑکی نے پانی مانگا تو اسے پیشاب پلادیا گیا

May 11, 2019 03:12 PM IST | Updated on: May 11, 2019 03:40 PM IST
بھائی نے بہن کے ساتھ کی ایسی گھنونی حرکت، ہوش میں آنے پر پلایا پیشاب

علامتی تصویر

بہار کے ارریہ ضلع سے رشتے کو شرمسار کرنے والا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ جس نے سب کے رونگٹے کھڑے کر دئے۔ یہاں ایک بھائی نے بیوی کے ساتھ مل کر مبینہ طور سے جائیداد ہڑپنے کیلئے بہن کو چار دنوں تک بھوکا،پیاسا، ہاتھ۔پاؤں باندھ کر گھر میں ہی یرغمال بناکر رکھا۔ اس شخص پر یہ بھی الزام ہے کہ بہن  نے  جب پینے کیلئے پانی مانگا تو اس نے مینہ طور پراسے پیشاب پلایا۔

معاملہ ارریہ ضلع بھاگ کوہلیا پنچایت لبانا ٹولی کا ہے۔ مقامی لوگوں کےمطابق یہاں بھائی اور بھابھی نے مل کر لڑکی کومکان کی دوسری منزل پر کمرے میں قید رکھا تھا۔ اس دوران اسے کھانے۔پینے کیلئے کچھ نہیں دیا اور بری طرح پیٹا گیا جس سے وہ بیہوش ہوگئی۔ رشتوں کی ساری حدیں تو تب پار ہو گئیں جب ہوش میں آنے پر متاثرہ لڑکی نے پانی مانگا تو اسے پیشاب پلادیا گیا۔ جمعرات کو گاؤں والوں نے گھر والوں کی گرفت سے لڑکی کو آزاد کیا۔

Loading...

لڑکی کو اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔ متاثرہ لڑکی نے تھانے میں دی اپنی شکایت میں کہا کہ اس کے والدین کی موت ہو چکی ہے۔ اس کا بھائی اور بھابھی جائیداد ہڑپنے کیلئے اسے گھر سے بھگانا چاہتے ہیں۔ اس لئے اس کے ساتھ ایسا کیا جارہا ہے۔ وہیں بھائی کا کہنا ہے کہ اس کی بہن کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے اس کے سارے الزام غلط ہیں۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Loading...