تین ماہ قبل بہن نے کی تھی محبت کی شادی، پہلی بارآئی مائیکے توبھائی نے گولی مارکرقتل کردیا

اترپردیش کے مظفرنگر میں ایک بھائی نے اپنی ہی بہن کا گولی مارکرقتل کردیا اورموقع سے فرارہوگیا۔ حادثہ جان ساٹھ کوتوالی علاقے کے کوال گاؤں کا ہے۔

Oct 07, 2019 01:59 PM IST | Updated on: Oct 07, 2019 02:04 PM IST
تین ماہ قبل بہن نے کی تھی محبت کی شادی، پہلی بارآئی مائیکے توبھائی نے گولی مارکرقتل کردیا

تین ماہ قبل بہن نےکی تھی لو میریج، پہلی بارآئی مائیکے تو بھائی نے کردیا قتل

اترپردیش کےمظفرنگرمیں ایک بھائی نے اپنی ہی بہن کا گولی مارکرقتل کردیا اورموقع سے فرارہوگیا۔ حادثہ جان ساٹھ کوتوالی علاقے کے کوال گاؤں کا ہے۔ ابھی تک قتل کے پیچھے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ویسے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لڑکی نے کچھ ماہ قبل محبت کی شادی (لومیریج) کی تھی۔ خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ بھائی نے اسی بات کولے کر بہن کا قتل کردیا۔

حادثہ کےبعد گولی کی آوازسن کرپڑوسیوں نے پولیس کواس کی اطلاع دی۔ اعلیٰ افسران نے پولیس فورس کے ساتھ موقع پرپہنچ کرلاش کوقبضے میں لے لیا اورپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پولیس ملزم کو پکڑنے کی کوشش کررہی ہے۔ معاملے کی آگے کی جانچ شروع ہوچکی ہے۔

Loading...

محبت کی شادی کرنے کے بعد پہلی بارآئی تھی مائیکے

گاؤں میں چرچا ہے کہ ہلاک ہونے والی شبانہ نےاپنی مرضی سے مظفرنگر کے باشندہ شہباز سے تین ماہ قبل محبت کی شادی کی تھی۔ شادی کے بعد شبانہ پہلی باردودن قبل اپنے مائیکے کوال آئی تھی۔ اسی دوران کسی بات پراتوارکی شام کو شبانہ کے بھائی صنورنے اپنی بہن کا گولی مارکرقتل کردیا۔ پولیس افسران کا کہنا ہےکہ ہم ملزم کوپکڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ ہرپہلو پرجانچ کی جارہی ہے۔ اس کے پیچھے کی اہم وجہ کیا ہے، اس کا جلد ہی انکشاف کیا جائے گا۔

Loading...