ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں بی آر ایس لیڈر کویتا، سپریم کورٹ میں زیرالتوا درخواست کا دیا حوالہ
ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں بی آر ایس لیڈر کویتا، سپریم کورٹ میں زیرالتوا درخواست کا دیا حوالہ۔ فائل فوٹو ۔
کویتا سپریم کورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں جمرات کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے روبرو پیش نہیں ہوئیں۔
بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کی خاتون لیڈر کے کویتا سپریم کورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں جمرات کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے روبرو پیش نہیں ہوئیں۔ سپریم کورٹ میں زیرالتوا درخواست میں انہوں نے ای ڈی کی جانب سے جاری سمن کو چیلنج کرتے ہوئے گرفتاری سے تحفظ کی اپیل کی ہے۔ تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن اور ریاست کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راو کی بیٹی کویتا نے اپنا مجاز نمائندہ (بی آر ایس کا ایک عہدیدار) بھیجا جس نے کیس کے تفتیشی افسر کو اپنے لین دین، بینک اسٹیٹمنٹس، ذاتی اور کاروباری تفصیلات کی چھ صفحات کی رپورٹ فراہم کی۔
عدالت عظمیٰ نے بدھ کو اس معاملے میں ای ڈی کے سمن کو چیلنج کرنے اور گرفتاری سے تحفظ کی مانگ کرنے والی کویتا کی درخواست پر 24 مارچ کو سماعت کرنے پر اتفاق ظاہر کیا تھا۔ کویتا (44) سے اس معاملے میں پہلی مرتبہ 11 مارچ کو پوچھ تاچھ کی گئی تھی، جس کے بعد انہیں 16 مارچ کو پھر سے پیش ہونے کے لیے کہا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو بھیجے گئے خط میں کویتا نے کہا کہ چونکہ سمن میں یہ نہیں کہا گیا ہے کہ انہیں شخصی طور سے پیش ہونے کی ضرورت ہے، اس لیے وہ اپنے ’مجاز نمائندے‘ کو بھیج رہی ہیںَ انہوں نے لکھا، ’ میں آپ سے عاجزانہ درخواست کرتی ہوں کہ چونکہ سپریم کورٹ میں کارروائی زیر التوا ہے، اس لیے سمن کے حوالے سے کوئی کارروائی کرنے سے پہلے اس کی ہدایات کا انتظار کیا جانا چاہیے۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔