اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بی آر ایس کا عوامی جلسہ آج، اروند کجریوال-اکھلیش یادو اور کمیونسٹ لیڈرس بھی ہوں گے شامل

    بی آر ایس کا عوامی جلسہ آج، اروند کجریوال-اکھلیش یادو اور کمیونسٹ لیڈرس بھی ہوں گے شامل۔۔۔ (فائل فوٹو)

    بی آر ایس کا عوامی جلسہ آج، اروند کجریوال-اکھلیش یادو اور کمیونسٹ لیڈرس بھی ہوں گے شامل۔۔۔ (فائل فوٹو)

    تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کا نام بدل کر بی آر ایس کیے جانے کے بعد یہ پہلا عوامی اجلاس ہے۔ اس وجہ سے یہ اجلاس سیاسی طور پر کافی اہم مانا جارہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Khammam, India
    • Share this:
      تلنگانہ میں برسراقتدار بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) آج بدھ کو کھمم شہر میں ایک عوامی جلسہ منعقد کررہی ہے۔ اس عوامی جلسے میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال، ان کے پنجاب کے ہم منصب بھگونت مان، کیرلا کے وزیراعلیٰ پنرائی وجین، سماج وادی پارٹی لیڈر اکھلیش یادو اور سی پی آئی لیڈر ڈی راجہ بھی شامل ہوں گے۔ تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کا نام بدل کر بی آر ایس کیے جانے کے  بعد یہ پہلا عوامی اجلاس ہے۔ اس وجہ سے یہ اجلاس سیاسی طور پر کافی اہم مانا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں تمام اپوزیشن پارٹیاں جیسے عام آدمی پارٹی (عاپ)، سماج وادی پارٹی (ایس پی)، کمیونسٹ لیڈر سبھی ایک ساتھ نظرآئیں گے۔

      بی آر ایس صدر اور تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راو کے ساتھ مہمان قائدین بدھ کو کھمم جانے سے پہلے حیدرآباد کے پاس یادادری میں بھگوان لکشمی نرسمہا سوامی مندر جائیں گے۔ اس مندر کو تلنگانہ حکومت نے بڑے پیمانے پر ازسرنو تعمیر کروایا ہے۔

      ٹی آر ایس کے سینئر لیڈر اور سابق ایم پی بی ونود کمار نے منگل کو بتایا کہ حیدرآباد سے قریب 200 کلومیٹر دور کھمم میں  تلنگانہ حکومت کے آنکھوں کی جانچ پروگرام ’کنٹی ویلگو‘ کے دوسرے مرحلے کا آغاز بھی شامل ہوں گے۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی پر بھی تمام الزام لگائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت میں سیکولرازم، سوشلزم اور آزادی سمیت آئین کی روح کمزور ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس ملک میں 'متبادل سیاست' لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      اب بارش، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ، دہلی-این سی آر میں آج بھی جاری رہے گی سرد لہر

      یہ بھی پڑھیں:
      حیدرآباد کے نظام دور کا اختتام! آج سپرد خاک کیے جائیں گے مکرم جاہ

      الیکشن کمیشن نے دسمبر 2022 میں بی آر ایس کے طور پر ٹی آر ایس کے نام کی تبدیلی کو منظوری دی تھی۔ تب بی آر ایس کے گلابی رنگ کے جھنڈے کو لہرانے کے بعد ریاست کے وزیراعلیٰ کے سی آر نے یقین ظاہر کیا تھا کہ گلابی جھنڈا ایک دن لال قلعہ پر اونچائی پر لہرائے گا۔ اس دوران پارٹی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے ’اب کی بار کسان سرکار‘ کا نعرہ دیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: