Karnataka:پنکھے سے لٹکی ملی بی ایس یڈیورپا کی نواسی سوندریا کی نعش، جانچ میں مصروف پولیس
اس خبر سے ان کے خاندان اور ریاستی بی جے پی کو جھٹکا لگا ہے۔ بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ بسواراج بومئی، کچھ وزراء اور بی جے پی کے سینئر عہدیدار یڈی یورپا کے گھر پہنچ کر سوگوار خاندان کے ارکان کو تسلی دی۔
اس خبر سے ان کے خاندان اور ریاستی بی جے پی کو جھٹکا لگا ہے۔ بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ بسواراج بومئی، کچھ وزراء اور بی جے پی کے سینئر عہدیدار یڈی یورپا کے گھر پہنچ کر سوگوار خاندان کے ارکان کو تسلی دی۔
بنگلورو: کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ بی ایس یڈیورپا کی نواسی ڈاکٹر سوندریا وی وائی (BS Yediyurappa Granddaughter Soundarya) نے جمعہ صبح وسنت نگر میں اپنے فلیٹ میں پنکھے سے پھندا لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔ پولیس نے یہ جانکاری دی۔ سوندریا کی عمر تقریباً 30 سال کے قریب تھی اور وہ بنگلورو واقع رمیا اسپتال میں ڈاکٹر کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہی تھیں۔
پولیس کے مطابق سوندریا اپنے شوہر کے ساتھ رہ رہی تھی جو پیشے سے ڈاکٹر بھی ہے اور دونوں کا ایک 6 ماہ کا بچہ ہے۔ میاں بیوی ماؤنٹ کارمل کالج (Mount Carmel College) کے قریب رہتے تھے۔ بعد ازاں نعش کو بورنگ اسپتال پہنچایا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پولیس کے مطابق نجی اسپتال میں کام کرنے والی ڈاکٹر سندریا (30) نے یہ قدم کیوں اٹھایا، یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ 2018 میں ڈاکٹر نیرج سے ہوئی تھی سوندریا کی شادی پولیس نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما یدی یورپا کی دوسری بیٹی پدماوتی کی بیٹی سوندریا کی شادی 2018 میں اسی ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹر نیرج ایس سے ہوئی تھی۔ نیرج جمعہ کی صبح تقریباً 8 بجے ڈیوٹی پر روانہ ہوا تھا اور خدشہ ہے کہ سوندریا نے دو گھنٹے بعد خودکشی کرلی۔
واقعہ کے بارے میں ایسے پتہ چلا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب گھریلو ملازمہ نے بار بار کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن کوئی آواز نہ آئی۔گھریلو ملازمہ نے ڈاکٹر نیرج کو اطلاع دی۔ نیرج نے سوندریا کو بھی فون کیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ اس کے بعد جب دروازہ توڑا گیا تو سوندریا پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔
سی ایم بسوراج سمیت کئی بی جےپی لیڈر یڈیورپا کے گھر پہنچے اس خبر سے ان کے خاندان اور ریاستی بی جے پی کو جھٹکا لگا ہے۔ بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ بسواراج بومئی، کچھ وزراء اور بی جے پی کے سینئر عہدیدار یڈی یورپا کے گھر پہنچ کر سوگوار خاندان کے ارکان کو تسلی دی۔ ابھی تک، اس بات کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ آیا سوندریا نے خودکشی کرنے سے پہلے مبینہ طور پر کوئی نوٹ چھوڑا تھایا نہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔