ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

BSEB Bihar Board Inter Result date 2021 : ختم ہونے والا ہے انتظار، جلد جاری ہوگی بہار بورڈ انٹر رزلٹ کی تاریخ

گزشتہ سال بہار انٹرمیڈیٹ رزلٹ (2020) کا اعلان 24 مارچ کو ہی کردیا گیا تھا۔ ایسے میں قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ مارچ آخری ہفتے یا اپریل کے پہلے ہفتے میں رزلٹ جاری ہوسکتا ہے۔

  • Share this:
BSEB Bihar Board Inter Result date 2021 : ختم ہونے والا ہے انتظار، جلد جاری ہوگی بہار بورڈ انٹر رزلٹ کی تاریخ
ختم ہونے والا ہے انتظار، جلد جاری ہوگی بہار بورڈ انٹر رزلٹ کی تاریخ

پٹنہ: بہار بورڈ انٹر رزلٹ 2021 کا انتظار ختم ہونے والا ہے۔ کچھ ہی دنوں میں بورڈ رزلٹ کی تاریخ جاری کرسکتی ہے۔ بیشتر مراکز پر تشخیص کا کام پورا ہوچکا ہے۔ جوابی کاپیوں کے چیک ہونے کے بعد آرٹس، سائنس اور کامرس کی کاپیوں اور ٹاپرس کا فزیکل ویریفکیشن بھی ہوگا۔ میرٹ تیار ہوگی، رزلٹ جاری کرنے سے پہلے بورڈ نے امتحانات میں پوچھے گئے ایک سے زیادہ انتخابی سوالات کے جوابات جاری کردیئے ہیں۔ جواب پر آئے اعتراضات پر غوروخوض چل رہا ہے اور نتائج جلد جاری ہونے کی امید ہے۔ بہار بورڈ انٹرکے امتحانات یکم فروری سے 13 فروری کے درمیان منعقد کئے گئے تھے۔ اس میں 13.84 لاکھ طلبا نے حصہ لیا تھا۔


گزشتہ سال بہار انٹرمیڈیٹ رزلٹ (2020) کا اعلان 24 مارچ کو ہی کردیا گیا تھا۔ ایسے میں قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ مارچ آخری ہفتے یا اپریل کے پہلے ہفتے میں رزلٹ جاری ہوسکتا ہے۔


بہار بورڈ 12 ویں رزلٹ میں کل 80.44 فیصد طلبا کو کامیابی ملی تھی۔ انٹر سائنس اسٹریم میں نیہا کماری نے 476 نمبرات (95.2 فیصدی) لاکر صوبے میں ٹاپ کیا۔ وہیں کامرس اسٹریم میں کوثر فاطمہ اور سدھانشو نارائن چودھری 476 نمبرات (95.2 فیصدی) پوائنٹ لاکر مشترکہ طور پر ٹاپر بنے۔ آرٹس اسٹریم میں ساکشی کماری نے 474 نمبرات (94.80 فیصدی) حاصل کرکے اول مقام حاصل کیا۔ بی ایس ای بی انٹر امتحانات 2020 میں فرسٹ پوزیشن سے چار لاکھ 43 ہزار 284، سکینڈ پوزیشن میں چار لاکھ 69 ہزار 439 اور تھرڈ کلاس میں 56 ہزار 115 طلبا کامیاب ہوئے تھے۔


وہیں بہار بورڈ میٹرک کی کاپیوں کی تشخیص 12 مارچ سے جاری ہے۔ بہار بورڈ میٹرک کے امتحان میں مجموعی طور پر 16 لاکھ 84 ہزار 466 امیدوار شریک ہوئے تھے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 19, 2021 05:58 PM IST