ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بی ایس ایف نے کھیمکرن میں پانچ پاکستانی دراندازوں کو مار گرایا ، سرچ آپریشن جاری

پنجاب میں بی ایس ایف نے بڑی کارروائی کو انجام دیتے ہوئے ترن تارن کے کھیمکرن میں پاکستانی سرحد سے دراندازی کرنے کی کوشش کررہے پانچ دراندازوں کو مار گرایا ہے ۔

  • Share this:
بی ایس ایف نے کھیمکرن میں پانچ پاکستانی دراندازوں کو مار گرایا ، سرچ آپریشن جاری
بی ایس ایف نے کھیمکرن میں پانچ پاکستانی دراندازوں کو مار گرایا ، سرچ آپریشن جاری

پنجاب میں بی ایس ایف نے بڑی کارروائی کو انجام دیتے ہوئے ترن تارن کے کھیمکرن میں پاکستانی سرحد سے دراندازی کرنے کی کوشش کررہے پانچ دراندازوں کو مار گرایا ہے ۔ ان سبھی کے پاس سے اسالٹ رائفل بھی برآمد ہوئی ہے ۔ معاملہ کی سنگینی کے پیش نظر بی ایس ایف نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق بی ایس ایف کے جوانوں نے ہفتہ کی صبح ترن تارن کے کھیمکرن میں کچھ مشتبہ لوگوں کو سرحد پار کرتے ہوئے دیکھا ۔ بی ایس ایف کے جوانوں نے فورا انہیں وہیں رک جانے کی ہدایت دی ، لیکن دراندازوں نے سیکورٹی فورسیزی پر فائرنگ شروع کردی ۔ جواب میں بی ایس ایف کے جوانوں نے بھی فائرنگ کی ، جس میں پانچ درانداز مارے گئے ۔ بتادیں کہ کھیمکرن پنجاب کے ترن تارن ضلع میں آتا ہے ، جو سرحد سے کافی متصل ہے ۔


بی ایس ایف کے جوانوں نے فورا انہیں وہیں رک جانے کی ہدایت دی ، لیکن دراندازوں نے سیکورٹی فورسیزی پر فائرنگ شروع کردی ۔
بی ایس ایف کے جوانوں نے فورا انہیں وہیں رک جانے کی ہدایت دی ، لیکن دراندازوں نے سیکورٹی فورسیزی پر فائرنگ شروع کردی ۔ علامتی تصویر ۔


قابل ذکر ہے کہ کشمیر میں ہندوستانی سیکورٹی فورسیز نے جس طرح سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا ہے ، اس کے بعد سے پاکستان بوکھلایا ہوا ہے ۔ پاکستان ہندوستان سے متصل سرحد سے مسلسل دہشت گردوں کو ہندوستان میں داخل کرانے کی کوشش کررہا ہے ۔ حالانکہ فوج کی مستعدی کی وجہ سے اس کے سبھی منصوبوں پر پانی پھر جارہا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 22, 2020 01:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading