بی ایس ایف میں 1072 خالی اسامیوں پربھرتیاں، اعلامیہ جاری، یہاں دیکھیں تفصیلات

آن لائن رجسٹریشن کا آغاز14 مئی 2019کو رات میں 1بجے سے ہوگا جو12 جون کو رات 12 بجے تک جاری رہے گا

Apr 17, 2019 05:59 PM IST | Updated on: Apr 17, 2019 06:06 PM IST
بی ایس ایف میں 1072 خالی اسامیوں پربھرتیاں، اعلامیہ جاری، یہاں دیکھیں تفصیلات

ہندوستانی فوج میں ملازمت انجام دینے کی خواہش رکھنے والے امیدواروں کے لیے خوشخبری ہے۔ باڈرسیکورٹی فورس یعنی بی ایس ایف نے گروپ سی کے تحت ہیڈ کانسٹیبل کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔

اس سلسلہ میں بی ایس ایف کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کردیاگیاہے۔ نوٹیفیکیشن میں بتایاگیاہے کہ بی ایس ایف کے سی گروپ کے تحت جملہ 1072 خالی اسامیوں پربھرتیاں ہوں گی۔جن میں 300 اسامیاں ہیڈ کانسٹیبل (ریڈیو آپریٹر) کی ہیں۔جبکہ 772 اسامیاں کانسٹیبل ریڈیو( میکانیکل) کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

Loading...

آن لائن رجسٹریشن کا آغاز14 مئی 2019کو رات میں 1بجے سے ہوگا جو12 جون کو رات 12 بجے تک جاری رہے گا

بی ایس ایف تقرارت کے متعلق اہم معلومات

پہلامرحلہ : او ایم آر پرمبنی اسگریننگ ٹیسٹ، 28 جولائی

دوسرامرحلہ : پی ایس ٹی اور پی ای ٹی سمیت دستاویزات کی جانچ، اکتوبر09

تیسرامرحلہ : تشریحی، نومبر24

فائنل میڈیکل ٹیسٹ : جنوری 30

عمر: 18 سے 25 سال کے درمیان کے امیدوار اہل

تعلیمی لیاقت : بارہویں جماعت (مضامین : فزیکس،کیمیسٹری اورریاضی) میں 60 فیصد سے زائد نمبرکے ساتھ کامیاب ہو۔

مزید تفصیلات کے لیے یہاں نوٹیفکیشن دیکھیں۔

BSF

 

 

Loading...