افضال انصاری کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم، سنائی گئی تھی چار سال کی سزا

افضال انصاری کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم، سنائی گئی تھی چار سال کی سزا ۔ فائل فوٹو ۔ اے این آئی ۔

افضال انصاری کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم، سنائی گئی تھی چار سال کی سزا ۔ فائل فوٹو ۔ اے این آئی ۔

Afzal Ansari News: بی ایس پی کے ممبر پارلیمنٹ افضال انصاری کو لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دیا گیا ہے ۔ دو دن پہلے 29 اپریل کو ہی غازی پور کے بی ایس پی ممبر پارلیمنٹ افضال انصاری کو عدالت نے ایک معاملہ میں چار سال کی سزا سنائی تھی ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : بی ایس پی کے ممبر پارلیمنٹ افضال انصاری کو لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دیا گیا ہے ۔ دو دن پہلے 29 اپریل کو ہی غازی پور کے بی ایس پی ممبر پارلیمنٹ افضال انصاری کو عدالت نے ایک معاملہ میں چار سال کی سزا سنائی تھی ۔ پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران لوک سبھا رکنیت گنوانے والے افضال انصاری دوسرے لیڈر ہیں ۔ اس سے پہلے کانگریس لیڈر راہل گاندھی 'مودی کنیت' والے بیان پر سورت کی ایک عدالت کے ذریعہ قصوروار قرار دئے جانے کے بعد اپنی لوک سبھا کی رکنیت کھو چکے ہیں ۔

    جب سے افضال انصاری کو سزا سنائی گئی تھی، یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت کسی بھی وقت جا سکتی ہے۔ عوامی نمائندگی ایکٹ کے مطابق فوجداری مقدمے میں دو سال یا اس سے زیادہ کی سزا پانے والے کسی بھی شخص کو 'ایسی سزا کی تاریخ سے' نااہل قرار دیا جائے گا اور نااہلی جیل میں گزارے گئے وقت کے بعد چھ سال تک جاری رہے گی۔

    اترپردیش کے غازی پور ضلع کی ایک عدالت نے بی ایس پی ممبر پارلیمنٹ افضال انصاری کو گینگسٹر ایکٹ کے 14 سال پرانے ایک معاملہ میں چار سال کی قید اور ایک لاکھ روپے کے جرمانہ کی سزا سنائی تھی، جبکہ افضال کے چھوٹے بھائی اور گینگسٹر سے لیڈر بنے سابق ممبر اسمبلی مختار انصاری کو دس سال قید کی سزا سنائی تھی اور پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا تھا ۔

    یہ بھی پڑھئے: 'جب میں متاثرین کی لاشیں نکالنےکی کوشش کر رہا تھا تو میں بھی ہوش کھو بیٹھااور سڑک پرگرگیا'


    یہ بھی پڑھئے: رشتوں میں سدھار کی گنجائش نہ ہو تو ختم کی جاسکتی ہے شادی، سپریم کورٹ کا طلاق پر اہم فیصلہ



    غازی پور کی خصوصی ایم پی - ایم ایل اے عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج (فرسٹ) درگیش نے اس کیس میں اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ 22 نومبر 2007 کو غازی پور ضلع کے محمد آباد کوتوالی میں گینگسٹر چارٹ میں ممبر پارلیمنٹ افضال انصاری اور مختار انصاری کو شامل کرتے ہوئے گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: