ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مایاوتی کا 65 ویں یوم پیدائش پر بڑا اعلان- یوپی اور اتراکھنڈ انتخابات اپنے دم پر لڑے گی بی ایس پی، حکومت بنی تو کورونا ویکسین مفت

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے اترپردیش اور اتراکھنڈ میں اکیلے دم پر اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

  • Share this:
مایاوتی کا 65 ویں یوم پیدائش پر بڑا اعلان- یوپی اور اتراکھنڈ انتخابات اپنے دم پر لڑے گی بی ایس پی، حکومت بنی تو کورونا ویکسین مفت
مایاوتی کا 65 ویں یوم پیدائش پر بڑا اعلان- یوپی اور اتراکھنڈ انتخابات اپنے دم پر لڑے گی بی ایس پی، حکومت بنی تو کورونا ویکسین مفت

لکھنو: بی ایس پی سربراہ مایاوتی جمعہ کو اپنا 65 واں یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اہم سیاسی اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی کورونا ویکسین شروع کرنے کو لے کر مرکزی حکومت کی تعریف بھی کی ہے۔ انہوں نے اترپردیش اور اتراکھنڈ میں اکیلے دم پر اسمبلی انتخابات الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اترپردیش اور اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات میں کسی بھی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔


مایاوتی بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر اکیلے الیکشن لڑے گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان ریاستوں میں بی ایس پی کی حکومت بننے پر سبھی کو مفت میں کورونا کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔ بی ایس پی سربراہ نے کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم شروع کرنے کی حکومت کے فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرکز اور ریاستی حکومت سے گزارش کرتی ہیں کہ وہ ملک بھر میں سبھی کو مفت میں ویکسین فراہم کریں۔


مایاوتی بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر اکیلے الیکشن لڑے گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان ریاستوں میں بی ایس پی کی حکومت بننے پر سبھی کو مفت میں کورونا کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔
مایاوتی بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر اکیلے الیکشن لڑے گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان ریاستوں میں بی ایس پی کی حکومت بننے پر سبھی کو مفت میں کورونا کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔


اس سے قبل جمعرات کو بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے پارٹی کارکنان سے کہا کہ وہ ان کے یوم پیدائش کو یوم عوامی فلاح و بہبود (Public Welfare Day) کے طور پر منائیں۔ مایاوتی نے جمعرات کو ٹوئٹ کیا، ’یہ جانا جاتا ہے کہ کل یعنی 15 جنوری، 2021 کو میرا 65 واں یوم پیدائش ہے، جسے پارٹی کے لوگ کورونا وائرس وبا کے سبب پوری سادگی سے اور کووڈ-19 سے متعلق ضوابط پر عمل کرتے ہوئے منائیں۔ اگر اسے، متاثرین، غریبوں اور بے سہارا لوگوں کو اپنی استطاعت کے مطابق، مدد کرکے ’یوم عوامی فلاح وبہبود’ کے طور پر منایا جائے، تو بہتر ہوگا’۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 15, 2021 11:45 AM IST