ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اقتصادی سروے 2020 پارلیمنٹ میں پیش ، جی ڈی پی کی ترقی کی شرح 6 سے 6.5 رہنے کی امید

اقتصادی سروے کے مطابق مالی سال 2020 کی دوسری ششماہی میں ملک کی معیشت پٹری پر لوٹ آئے گی ۔

  • Share this:
اقتصادی سروے 2020 پارلیمنٹ میں پیش ، جی ڈی پی کی ترقی کی شرح 6 سے 6.5 رہنے کی امید
اقتصادی سروے 2020 پارلیمنٹ میں پیش

جمعہ کو پارلیمنٹ میں اقتصادی سروے 2020 پیش کردیا گیا ہے ۔ یہ مودی حکومت دوئم کا دوسرا اقتصادی سروے ہے ۔ اسی کے ساتھ معیشت کی خستہ حالت کے درمیان آج پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن شروع ہوگیا ۔ اقتصادی سروے میں مالی سال 2020-21 کیلئے ملک کی جی ڈی پی شرح ترقی 6 سے 6.5 فیصد رہنے کی امید ظاہر کی گئی ہے ۔ بتادیں کہ فی الحال رواں مالی سال 2019-20 کیلئے ملک کی جی ڈی پی شرح ترقی کا تخمینہ 5 فیصدی لگایا گیا ہے ۔ وہیں اس سے پچھلے سال کے دوران 6.8 فیصدی تھا ۔


اقتصادی سروے کے مطابق مالی سال 2020 کی دوسری ششماہی میں ملک کی معیشت پٹری پر لوٹ آئے گی ۔ اس کے بعد مالی سال 2021 میں اس کو مضبوط حالت میں پہنچانے کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔ اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ جولائی – ستمبر 2019 میں جی ڈی پی شرح ترقی 4.5 فیصد رہی تھی ، جو 2013 کے بعد سب سے نچلی سطح پر ہے ۔


سروے میں کہا گیا ہے کہ جی ڈی پی شرح ترقی کم ہونے کی سب سے بڑی وجہ ڈیمانڈ اور سرمایہ کاری میں کمی ہے ۔ اس کی وجہ سے حکومت پر اقتصادی اصلاحات میں تیزی لانے کا دباو بنا ۔ امید ہے کہ سرکار بجٹ 2020 میں شخصی ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس میں راحت کا اعلان کرسکتی ہے ۔ ساتھ ہی انفراسٹرکچر شعبہ میں سرمایہ کاری بڑھانے والے اعلان کرسکتی ہے ۔

First published: Jan 31, 2020 02:30 PM IST