نئی دہلی : مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بدھ کو عام بجٹ 2023 پیش کیا۔ اس میں ٹیکس دہندگان کو سب سے بڑی راحت دی گئی ہے ۔ نوکری پیشہ ٹیکس دہندگان تقریباً 8 سال سے ٹیکس میں چھوٹ میں اضافے کا انتظار کر رہے تھے۔ اس حوالے سے بڑی راحت دی گئی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ نئے ٹیکس ریجیم میں 7 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر کوئی ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا۔
نرملا سیتارمن کے ذریعہ عام بجٹ پیش کئے جانے کے بعد نیوز18 کے سینئر اینکر ابوہریرہ نے چارٹرڈ اکاونٹینٹ طارق امام سے گفتگو کی اور اس پورے بجٹ اور نئے ٹیکس ریجیم سے متعلق سوالات کئے اور اس کو سمجھنے کی کوشش کی ۔
چارٹرڈ اکاونٹینٹ طارق امام نے بتایا کہ مودی حکومت کے اس بجٹ میں ڈیجیٹل اکنامی پر کافی زیادہ زور دیا گیا ہے اور اس کیلئے کافی ایلوکیشن کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ گرین اینرجی اور نیو ہائیڈروجن وہیکل کیلئے بھی پیسے مختص کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں جدید ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کو ٹرینڈ کرنے کیلئے بھی اسکل پروگرام پر کافی دھیان دیا گیا ہے ۔
وہیں نئے ٹیکس ریجیم کی بات کرتے ہوئے طارق امام نے کہا کہ سات لاکھ تک کچھ فائدے دئے جارہے ہیں اور جیسے ہی آمدنی سات لاکھ ایک روپے ہوجائے گی تو اس کو چھین لیا جائے گا ۔
نئے ٹیکس ریجیم کو تفصیل سمجھنے کیلئے یہ ویڈیو دیکھئے
قابل ذکر ہے کہ نرملا سیتارامن نے اپنے بجٹ میں ریلوے سے لے کر کسان کریڈٹ کارڈ اور انتیودیا یوجنا تک نے کئی بڑے اعلانات کئے ہیں ۔ اپنا پانچواں بجٹ پیش کرنے والی نرملا سیتا رمن نے کہا کہ کورونا کے باوجود ہندوستانی معیشت درست سمت میں ہے۔ یہ امرت کال کا پہلا بجٹ ہے اور موجودہ سال کے لئے ہماری معیشت کی شرح نمو کا تخمینہ 7 فیصد ہے، جو دنیا کی بڑی معیشتوں میں سب سے زیادہ ہے۔
مرکزی وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ ہندوستانی معیشت صحیح راستے پر ہے اور روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہی ہے۔ کووڈ وبا کے دوران، ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کوئی بھی بھوکا نہ سوئے جس کے تحت 80 کروڑ سے زیادہ افراد کو 28 مہینوں تک مفت اناج فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امرت کال کا پہلا بجٹ ہے۔ یہ آزادی کے 100 سال بعد ہندوستان کے وژن کا بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں کسانوں، درمیانی طبقے، خواتین سے لے کر سماج کے تمام طبقات کی ترقی کا فریم ورک ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔