ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن 29 جنوری سے، الگ الگ شفٹ میں ہوگی دونوں ایوانوں کی میٹنگ

Parliament Budget Session: بجٹ سیشن کا پہلا مرحلہ 29 جنوری سے شروع ہوگا اور 15 فروی تک چلے گا جبکہ دوسرا حصہ 8 مارچ سے 8 اپریل تک چلے گا۔

  • Share this:
پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن 29 جنوری سے، الگ الگ شفٹ میں ہوگی دونوں ایوانوں کی میٹنگ
پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن 29 جنوری سے، الگ الگ شفٹ میں ہوگی دونوں ایوانوں کی میٹنگ

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن (Parliament Budget Session) آئندہ 29 جنوری سے شروع ہوگا۔ سیشن کے دوران یکم فروری سے پارلیمنٹ میں مالی سال 22-2021 کا عام بجٹ (Budget 2021-22) پیش کیا جائے گا۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے یہ اطلاع دی۔ سیاسی معاملوں کی کابینہ کمیٹی نے اس بارے میں سفارش کی تھی۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کے بیان کے مطابق، دو حصوں میں چلنے والا بجٹ سیشن 8 اپریل تک چلے گا۔ بجٹ سیشن کا پہلا مرحلہ 29 جنوری سے شروع ہوگا اور 15 فروری تک چلے گا جبکہ دوسرا حصہ 8 مارچ سے 8 اپریل تک چلے گا۔ بیان کے مطابق، صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند (President Ramnath Kovind) اسی ماہ کی 29 تاریخ کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں (لوک سبھا) اور راجیہ سبھا (Rajyasabha) کے مشترکہ سیشن کو خطاب کریں گے۔ مرکزی بجٹ یکم فروری کو صبح 11 بجے پیش کیا جائے گا۔


15 فروری کو ملتوی کردیا جائے گا پہلا مرحلہ


پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو مختلف وزرا/ محکموں کی گرانٹ کے مطالبات پر غور کرنا سگم بنانے کے لئے 15 فروری کو سیشن کا پہلا مرحلہ ملتوی کردیا جائے گا اور 8 مارچ سے دوسرے مرحلے کی میٹنگ شروع ہوگی۔ راجیہ سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے بھی پارلیمنٹ سیشن کو لے کر ایسا ہی سنواد جاری کیا گیا۔ گزشتہ مانسون سیشن کی طرح اس بار بھی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی میٹںگ الگ الگ شفٹ میں ہوگی۔ راجیہ سبھا دوپہر تک میٹنگ کرے گی جبکہ لوک سبھا کی میٹنگ شام چار بجے سے 9 بجے تک ہوگی۔ کووڈ-19 کے مد نظر صحت سے متعلق اقدامات اٹھائیں گئے ہیں۔


بجٹ سیشن میں ہوگا وقفہ سوالات

بجٹ سیشن میں وقفہ سوالات بھی ہوں گے۔ گزشتہ سیشن میں دونوں ایوان چار چار گھنٹے تک چلے تھے، ایسے میں وقت کی کمی کے سبب وقفہ سوالات نہیں ہوسکے تھے۔ پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوران کووڈ-19 سے متعلق سبھی احکامات اور ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کے مطابق، بجٹ سیشن میں غیر سرکاری کام کاج ہوگا اور اس دوران اراکین پارلیمنٹ نجی بل پیش کرسکیں گے۔ غیر سرکاری کام کاج عام طور پر جمعہ کو ہوتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس انفیکشن کے سبب پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس نہیں بلایا گیا تھا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 14, 2021 11:48 PM IST