Budget Session Day 3rd:عام بجٹ کے اعلان کے بعد انتخابی ریاستوں کے ایشوز پر بحث ممکن، ان 14 بلوں پر ہوگا غور
سیتا رمن نے کہا کہ مالی سال 2022-23 کے اس بجٹ میں، ہندوستان کی آزادی کے 75 سے 100 سال کے امرت دور میں، بنیاد تیار کرنے اور اس کا فریم ورک پیش کرنے کے لیے اگلے 25 سالوں میں معیشت کی تجویز دی گئی ہے۔ اس میں 2021-22 کے بجٹ میں تیار کردہ نقطہ نظر کو آگے بڑھایا جائے گا۔
سیتا رمن نے کہا کہ مالی سال 2022-23 کے اس بجٹ میں، ہندوستان کی آزادی کے 75 سے 100 سال کے امرت دور میں، بنیاد تیار کرنے اور اس کا فریم ورک پیش کرنے کے لیے اگلے 25 سالوں میں معیشت کی تجویز دی گئی ہے۔ اس میں 2021-22 کے بجٹ میں تیار کردہ نقطہ نظر کو آگے بڑھایا جائے گا۔
نئی دہلی:پارلیمنٹ(Parliament) میں بجٹ اجلاس(Budget Session) کا آج تیسرا دن ہے۔ منگل کو وزیر خزانہ نرملا سیتارامن(Nirmala Sitaraman) نے ملک کے سامنے 2022-23 کا مرکزی بجٹ پیش کیا۔ اس دوران انہوں نے ریل، زراعت، کارپوریٹ، تعلیم، صحت سمیت کئی سیکٹرس کے لیے معاشی اعلانات کیے ہیں۔ وزیر خزانہ نے ملک کی اقتصادی ترقی کی شرح 9.2 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ وزارت کے مطابق، حکومت نے چار ترجیحات پر زور دیا ہے جیسے پی ایم گتی شکتی، مربوط ترقی، مصنوعات کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری، سن رائزمواقع، توانائی کی منتقلی اور موسمیاتی کارروائی، سرمایہ کاری کے لیے مالی دینے پر زور دیا ہے۔ 8 اپریل تک دو مرحلوں کے اجلاس کے لیے تقریباً 14 بل درج کیے گئے ہیں۔
وزیر خزانہ نے منگل کو کہا کہ مرکزی بجٹ نے اگلے 25 سالوں کے لیے مجموعی اور مستقبل کی ترجیحات کے ساتھ اقتصادی ترقی کو آگے لے جانے کی بنیاد رکھی ہے۔ لوک سبھا میں اپنی بجٹ تقریر میں، سیتا رمن نے کہا کہ مالی سال 2022-23 کے اس بجٹ میں، ہندوستان کی آزادی کے 75 سے 100 سال کے امرت دور میں، بنیاد تیار کرنے اور اس کا فریم ورک پیش کرنے کے لیے اگلے 25 سالوں میں معیشت کی تجویز دی گئی ہے۔ اس میں 2021-22 کے بجٹ میں تیار کردہ نقطہ نظر کو آگے بڑھایا جائے گا۔
ان بلوں پر ہوسکتی ہے بحث فی الحال پارلیمنٹ میں 33 بل زیر التوا ہیں۔ ان میں سے 14 بلوں پر جاری اجلاس کے دوران غور کیا جائے گا۔ ان میں مسابقتی (ترمیمی) بل، 2022، پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل، 2022، امیگریشن بل، 2022، کنٹونمنٹ بل، 2022، قیدیوں کی شناخت بل، 2022، آئین (شیڈیولڈ ٹرائبس) بل (ترمیمی) بل شامل ہیں۔ 2022، آئین (شیڈیولڈ کاسٹس اینڈ شیڈیولڈ ٹرائب) آرڈر (ترمیمی) بل، 2022، گودام (ترقی اور ضابطہ) ترمیمی بل، 2022، نیشنل ڈینٹل کمیشن بل، 2022، میٹرو ریل (تعمیر، آپریشن اور دیکھ ریکھ بل، 2022) ہندوستانی انٹارکٹیکا بل، 2022، توانائی کے تحفظ (ترمیمی) بل، 2022، کانوں اور معدنیات (ترقی اور ضابطہ) ترمیمی بل، 2022 کے نام شامل ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔