ہوم » نیوز » وطن نامہ

بجٹ اجلاس: مودی حکومت کی میعاد کار میں 21 کروڑ غریبوں کو انشورنس کے دائرے میں لایا گیا

بجٹ اجلاس آج سے شروع ہو چکا ہے۔ یہ اجلاس 31 جنوری سے 13 فروری تک چلےگا

  • UNI
  • Last Updated: Jan 31, 2019 12:55 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بجٹ اجلاس: مودی حکومت کی میعاد کار میں 21 کروڑ غریبوں کو انشورنس کے دائرے میں لایا گیا
بجٹ اجلاس آج سے شروع ہو چکا ہے۔ یہ اجلاس 31 جنوری سے 13 فروری تک چلےگا

بجٹ اجلاس آج سے شروع ہو چکا ہے۔ یہ اجلاس 31 جنوری سے 13 فروری تک چلےگا۔ صدر کووند نے یہاں بجٹ اجلاس کے پہلے دن پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت کو ’’غریبوں کا درد سمجھنے والی حکومت‘‘ بتاتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ اس نے معاشرے کے محروم لوگوں کی صحت کا خیال رکھا ہے اور 21 کروڑ سے زئد غریبوں کو انشورنس کا تحفظ فراہم کیا ہے۔


صدر رام ناتھ كووند نے اپنے خطاب میں کہا کہ، ’’ہم اس بات سے خوب واقف ہیں کہ بیماری کے علاج کا خرچ، کسی غریب خاندان کو اور بھی غریب بنا دیتا ہے۔ اس درد کو سمجھنے والی حکومت نے گزشتہ سال ’آیوشمان بھارت منصوبہ‘ کا آغاز کیا۔ صرف ایک روپیہ فی مہینہ کے پریمیم پر ’پردھان منتری سرکشا بیما یوجنا ‘ اور 90 پیسے روزانہ کے پریمیم پر ’ پردھان منتری جیون جیوتی یوجنا‘ کے طور پر تقریبا 21 کروڑ غریب بھائی بہنوں کو انشورنس حفاظتی ڈھال فراہم کیا گیا ہے۔


صدر نے ضروری ادویات کم قیمت پر فراہم کرانے کے لئے بھی حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ’پردھان منتری جن اوشیدھی یوجنا‘ کے تحت ملک بھر میں اب تک 600 سے زیادہ اضلاع میں 4،900 عوامی دوائی مراکز کھولے جا چکے ہیں۔ بہت کم لاگت پر ان مرکزوں میں 700 سے زیادہ ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔


پاکستان کووند نے کہا کہ حکومت نقص تغذیہ دور کرنے کے لئے پوری طاقت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت غریب خواتین اور بچوں میں نقص تغذیہ ختم کرنے کے لئے پوری قوت سے کام کر رہی ہے ۔ نقص تغذیہ کے لئے ذمہ دار صورت حال کو ختم کرنے کے لئے اور نقص تغذیہ سے متاثرین کے لئے حکومت قومی مشن شروع کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی صحت سے منسلک بنیادی ڈھانچو کو مضبوط بنانے کے حکومت کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے کہا ’’چاہے شہر ہو یا گاؤں، حکومت صحت سے منسلک بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کا کام تیزی سے کر رہی ہے۔ گزشتہ چار سالوں میں میڈیکل کی پڑھائی میں 31 ہزار نئی نشستوں کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ حکومت کی طرف سے نئے طبی کالج کھولے جا رہے ہیں، ضلع ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور ملک کی ہر بڑی پنچایت میں ویلنیس مرکز کھولے جا رہے ہیں‘‘َ۔
First published: Jan 31, 2019 12:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading