உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بندوق کی نوک پر شادی شدہ خاتون سے ریپ کے بعد زندہ جلایا، 12 دن بعد ہوئی موت

     بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ کی کچھ روز قبل ہی شادی ہوئی تھی

    بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ کی کچھ روز قبل ہی شادی ہوئی تھی

    بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ کی کچھ روز قبل ہی شادی ہوئی تھی

    • Share this:
      یو پی کے بلند شہر ضلع سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ بندوق کی نوک پر عصمت دری کی گئی ہے۔ جب درندہ کا اتنے سے بھی من نہیں بھرا تو جاتے جاتے مٹّی کا تیل ڈال کر متاثرہ کو زندہ جلا دیا۔ اس کے بعد متاثرہ کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی موت ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ کی کچھ روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔  پولیس نے متاثرہ کے اہل خانہ کی شکایت کے بعد معاملہ درج کر لیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم  کے لئے بھیج دیا ہے۔

      معاملہ ضلع کے ارنیا تھانا علاقہ کا ہے۔ 25 سالہ متاثرہ خاتون کی گزشتہ روز ہی شادی ہوئی تھی۔ وہ سسرال سے مائکہ آئی ہوئی تھی ۔ تبھی 16 دسمبر کو گاوں کے ایک نوجوان نے گھر میں اکیلا پاکر خاتون کے ساتھ بندوق کی نوک پر عصمت دری کی۔ معاملہ کا انکشاف نہ ہو اس سے بچنے کے لئے متاثرہ کے اوپر مٹی کا تیل ڈال کر زندہ جلا دیا۔

      جب اہل خانہ گھر آئے تب جاکر پورے معاملہ کا انکشاف ہوا۔ آنن فانن میں متاثرہ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں 12 دن تک زندگی اور موت سے جنگ لڑنے کے بعد اس کی موت ہو گئی ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

      سی او گوپال سنگھ نے معاملہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ کے ساتھ گاوں کے ہی سمیت نامہ شخص نے زیادتی کی ہے۔ ا س کے بعد مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا دی، جس سے اس کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کے بیان کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
       
      First published: