ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بلند شہر میں انسانیت شرمسار، 9 ماہ کی بچی کو گھر لے گیا پڑوسی، آبروریزی کرکے ہوا فرار، بچی کی حالت سنگین

اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں تھانہ خورجہ دیہات علاقے میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک 9 ماہ کی معصوم بچی کو حیوانیت کا شکار بنایا گیا۔ اس حادثہ کو گاوں کے ہی ایک درندے نے انجام دیا ہے۔

  • Share this:
بلند شہر میں انسانیت شرمسار، 9 ماہ کی بچی کو گھر لے گیا پڑوسی، آبروریزی کرکے ہوا فرار، بچی کی حالت سنگین
اتر پردیش میں انسانیت شرمسار، 9 ماہ کی بچی کو گھر لے گیا پڑوسی، آبروریزی کرکے ہوا فرار

بلند شہر: اترپردیش (uttar pradesh) کے ضلع بلند شہر (bulandshahr) میں تھانہ خورجہ دیہات علاقے میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک 9 ماہ کی معصوم بچی کو حیوانیت کا شکار بنایا گیا۔ اس حادثہ کو گاوں کے ہی ایک درندے نے انجام دیا ہے۔ بچی کو سنگین حالت میں ہائر میڈیکل سینٹر ریفر کیا گیا، جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔


اطلاعات کے مطابق، بچی کو کھلانے کے بہانے سے ملزم بچی کو گھر سے لے کر گیا تھا، جہاں اپنے گھر لے جاکر بچی کو آبروریزی کا شکار بنا دیا۔ اس کے بعد بچی خون میں شرابور حالت میں پڑی ملی تھی، جسے دیکھ کر پورے گاوں میں ہنگامہ مچ گیا۔ اس حادثہ سے ناراض لوگ ملزم کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ معاملے کی اطلاع مقامی پولیس کو بھی دی گئی ہے، جس کے بعد موقع پر پہنچی مقامی پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔ فی الحال ملزم نوجوان کے تین رشتہ داروں کو پولیس نے حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔


 اطلاعات کے مطابق، بچی کو کھلانے کے بہانے سے ملزم بچی کو گھر سے لے کر گیا تھا، جہاں اپنے گھر لے جاکر بچی کو آبروریزی کا شکار بنا دیا۔ اس کے بعد بچی خون میں شرابور حالت میں پڑی ملی تھی، جسے دیکھ کر پورے گاوں میں ہنگامہ مچ گیا۔

اطلاعات کے مطابق، بچی کو کھلانے کے بہانے سے ملزم بچی کو گھر سے لے کر گیا تھا، جہاں اپنے گھر لے جاکر بچی کو آبروریزی کا شکار بنا دیا۔ اس کے بعد بچی خون میں شرابور حالت میں پڑی ملی تھی، جسے دیکھ کر پورے گاوں میں ہنگامہ مچ گیا۔


پورا معاملہ بلند شہر کے خورجہ دیہات تھانہ علاقہ کے ایک گاوں کا ہے۔ پورے معاملے میں سی او خورجہ سریش کمار کا کہنا ہے کہ بچی کے ساتھ ہوئے حادثہ کی پوری جانچ کی جارہی ہے اور فی الحال میڈیکل کے لئے بچی کو بھیجا گیا ہے۔ جلد ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔ ملزم کے کچھ رشتہ داروں کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا ہے اور جلد ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے گا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 18, 2021 08:58 PM IST